16اپریل تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی،17تا19اپریل بادلوں کیساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش

11 نومبر کی دوپہر تک ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش یا برف باری کاامکان:محکمہ موسمیات

سری نگر//جموں و کشمیر کے بیشترعلاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی مقامات پر برف باری کے درمیان درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ۔اس دوران جمعرات کوصبح سے ہی موسم خشک رہا جبکہ دن کے وقت سری نگر سمیت بیشتر اضلاع میں کچھ گھنٹوں کیلئے دھوپ بھی نکلی ۔اس دوران محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایاکہ 11نومبر کی دوپہر تک ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش یا برف باری کاامکان ہے لیکن اس دوران موسلادار بارش یا بھاری برف باری کے کوئی امکان نہیں ہے۔متعلقہ محکمے نے ساتھ ہی کہاکہ 12سے16 نومبر تک موسم ’منصفانہ سے جزوی طور پر ابر آلود‘ رہنے کی توقع ہے۔جے کے این ایس کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کشمیر وادی ،خطہ پیرپنچال ،وادی چناب اورجموں صوبے کے کئی میدانی علاقوںمیں ہلکی بارش اورگلمرگ سمیت کچھ بالائی علاقوںمیں تازہ برف باری ہونے کے بعدجمعرات کوصبح سے ہی سری نگر سمیت کشمیر کے بیشترعلاقوںکیساتھ ساتھ ٹنل اورخطہ پیرپنچال کے پار بھی موسم خشک رہاجبکہ اس دوران سری نگر سمیت ٹنل کے آرپار بیشتر علاقوںمیں کچھ گھنٹوں کیلئے دھوپ بھی نکلی آئی ،جسکے نتیجے میں پورے دن درجہ حرارت بہتررہا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے جمعرات کی صبح بتایاکہ گلمرگ میں جمعرات کی صبح ساڑھے 8بجے تک گزشتہ24 گھنٹوں میں 20 سینٹی میٹر برف باری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران سری نگر میں 1.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں2.2 ملی میٹر، پہلگام میں 4.6 ملی میٹر، کپواڑہ میں10 ملی میٹر، کوکرناگ میں0.6 ملی میٹر، جموں میں 5.0 ملی میٹر، بانہال میں8.2 ملی میٹر، بٹوٹ میں 12 ملی میٹر، کٹرہ میں15.2 ملی میٹر اور بھدروا میں2 ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ کشمیر کے کئی حصوں میں درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.9ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔انہوںنے کہاکہ اس دوران پہلگام میں، پارہ گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت2.8،کوکرناک میں4.1،گلمرگ میں منفی2.0،کپوارہ میں 3.0 اورقاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت 5.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثناء محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران عام طور پر ابر آلود آسمان کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے 11 نومبر کی دوپہر تک ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش یا برف باری کی پیش گوئی کی ہے لیکن اس دوران کسی بڑی بارش یا برف باری کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 12سے16 نومبر تک موسم ’منصفانہ سے جزوی طور پر ابر آلود‘ رہنے کی توقع ہے۔