سرینگر//جمعہ کی صبح کٹھوعہ کی تحصیل ہیرا نگر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ڈرون دیکھنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس کے بعد فورسز نے وسیع علاقے میں تلاشی مہم شروع کردی ہے تاکہ ڈرون کے ذریعے ممکنہ طور پر گرائے گئے منشیات یا اسلحہ کو ضبط کیا جاسکے ۔سی این آئی کے مطابق جمعہ کی صبح جموں ڈویڑن کے کٹھوعہ ضلع کی تحصیل ہیرا نگر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ڈرون دیکھنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح کی گشت کے دوران سیکورٹی فورسز نے پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون کو ہندوستان کی سرحد کے قریب منڈلاتے ہوئے دیکھا۔پھر کچھ ہی دیر میں ڈرون واپس پاکستان کی سرحد پر چلا گیا۔ اس سلسلے میں بھارتی فوج، بارڈر سیکیورٹی فورس اور مقامی پولیس کی ٹیم نے متعلقہ علاقے میں سرچ آپریشن کیااور وسیع علاقے میں تلاشی لی جارہی ہے تاکہ ڈرون کے ذریعے ممکنہ طور پر گرائے گئے اسلحہ یا منشیات کو ضبط کیا جاسکے ۔










