dooran _news

ہندوستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں

بھارت اتنا کمزور نہیں کہ وہ دیکھتا رہے ،ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں :راجناتھ سنگھ

سرینگر//وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کسی ملک کے ساتھ خراب تعلقات نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسا کمزور ملک ہو یا اور کوئی چھوٹا ملک ہم سبھی کے ساتھ پیار و محبت سے رہنا چاہتے ہیںلیکن ہم اپنی سرزمین پر کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ وزیر دفاع نے ہریانہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پر کئی بیرونی طاقتوں نے حکومت کی ہے اور اس کی اصل وجہ بھارت کی امن پسندی اور جنگ سے دوری کا رجحان تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے ۔سی این آئی کے مطابق ہریانہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھرا ہے اور دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہندوستان کی تصویر بدل گئی ہے۔ ہندوستان کا وقار بہتر ہوا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے صدیوں سے غلامی برداشت کی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ بھارت نے امن و شانتی میں یقین رکھتا تھا اور اس سے بدھ کی تعلیم پر عمل کیا تاہم اس کا کئی ممالک نے غلط فائدہ اُٹھایا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت پر محمد غوری نے جب حملہ کیا تھا تو اس وقت کے بھارت کے راجہ نے جنگ جیت کو غوری پر انصاف کرکے اسے واپس جانے کی اجازت دے دی لیکن یہی غوری پر واپس آیا اور اسی مہاراجہ کو شکست دی ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت نے امن وشانتی کا اس قدر پجاری ہوا تھا کہ اس نے جنگ و جدل سے کنارہ کشی کرلی تھی جس کی وجہ سے اتنے بڑے دیش پر چند فوجیوں کے ممالک نے قبضہ کرلیا ۔ یہاں پر ترکوں نے ، مغلوں نے اور انگریزوںنے حکومت کی صرف اس لئے کہ ہمارئے پوروجوںنے جنگ و جدل چھوڑ دیا تھا تاہم اب ایسا نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار نے اپنے وقار اور سلامتی کیلئے ملک کی مضبوطی کی طرف توجہ دی ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ملک طاقتو ر ہونے سے خوشحالی بڑھے گی۔ انہوںنے بتایا کہ پاکستان بار بار بھارت کو کمزورکرنے کے حربے اپنا رہا ہے اور جموںکشمیر میں ملٹنسی کو بڑھاوادے رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت اس قدر مضبوط ملک ہے کہ اب پلوامہ اور اوڑی کے حملے کا جواب بھارت نے جموںکشمیر میں رہ کر نہیں بلکہ پاکستان میں جاکر عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی اور یہ ہے طاقت ور ملک ہونے کا ثبوت ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم کسی ملک پر جنگ نہیں تھونپے گے لیکن کوئی ہماری سرزمین پر نظر رکھے گا ہم اس کا جواب دیں گے ۔