پولیس کی منشیات مخالف مہم بڑے پیما نے پر جاری

ہندوارہ میں چوری کامعمہ 24گھنٹے میں حل ،3نقب زن گرفتار

ہندوارہ//ہندوارہ پولیس نے24گھنٹوں کے اندر چوری کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری عمل میںلاکر ان کے قبضے سے چوری کیا ہوا مال مسروقہ برآمد کیا ۔بتا دیں فاریسٹ رینج آفس ہندواڑہ سے الیکٹرانک گیجٹس اور دیگر ضروری آلات کی چوری کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق ایس ایچ او ہندواڑہ شبیر احمد کی قیادت میں پولیس ایک ٹیم فوری طور پر حرکت میں آگئی، جس نے24گھنٹے کے اندر ہی ان چوروں کو گرفتاری عمل میں لائی ۔تفتیش کے دوران سامنے آنے والے سراغ ،گواہوں کے بیانات اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر جرم میں ملوث3 افراد کو گرفتار کیا گیا،جن میں امجد شیخ ولد عبدالمجید شیخ شیخ کالونی بھگت پورہ، ارشاد احمد شیخ ولد ثناء اللہ شیخ ساکنہ شیر کالونی سوپور حال شیخ کالونی بھگت پورہ اورہلال احمد ڈار ولد محمد ساکنہ او شیر کالونی سوپورشامل ہے۔ ان کے انکشاف کی بنیاد پر چوری کیا ہوا مال مسروقہ جس میں ایل سی ڈی،گراس کٹر،گیس سلنڈر، انورٹر بیٹری، پرنٹر، بلور ہیٹر، فوٹو سٹیٹ مشین برآمد ہوئی ہے۔ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ملزمین کے اسی طرح کے دیگر مقدمات میں ملوث ہونے کا پتہ لگایا جا سکے۔ہندوارہ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آرزیر نمبر 295/2022زیر سیکشن 379اور457آ ئی پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میں درج کرکے مزید کاروائی شروع کی۔