نوجوان صحافی عاطف قیوم صدر منتخب، شمیم بٹ نائب صدر اورراجا اکبر جنرل سیکرٹری بنے
ہندوارہ//ہفتہ کو ہندواڑہ میڈیاایسوسی ایشن کے انتخاب عمل میں لائے گئے ،جس میں نوجوان صحافی اورروزنامہ رائزنگ کشمیر کے نامہ نگار عاطف قیوم کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا گیاجبکہ شمیم بٹ کونائب صدر اورراجااکبر کوبطورجنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق ٹی آرسی ہندوارہ میں ہندواڑہ میڈیاایسوسی ایشن کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔نیوز ایجنسی کے این ایس سے وابستہ صحافی و سینئرنامہ نگار جاوید زرگر نے چیف الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دئیے اوراُن کی نگرانی میں ایسوسی ایشن کے ممبران نے مختلف عہدوں کیلئے کھڑے ہوئے اُمیدواروںکوووٹ دئیے ۔صدر عہدے کیلئے نوجوان صحافی عاطف قیوم نے کل26میں سے19ووٹ حاصل کئے ۔نائب صدر کیلئے منتخب ہوئے شمیم بٹ نے کل26میں سے14ووٹ لئے جبکہ جنرل سیکرٹری عہدے کیلئے منتخب ہوئے راجا اکبر کوکل26میں سے16ووٹ حاصل ہوئے ۔یوں صبح 11بجے شروع ہواووٹنگ کایہ عمل خوشگوار اندازمیں مکمل ہوا۔ہندواڑہ میڈیاایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد چیف الیکشن کمشنر جاوید زرگر نے کہا کہ اس سطح کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد سے ہندواڑہ میڈیاایسوسی ایشن نے بلا شبہ یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ جمہوریت اور منصفانہ کھیل کے اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے سب سے آگے رہیں گے۔ انہوں نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جاویدزرگرنے کہاکہ الیکشن باڈی میں شامل فاروق احمد بٹ،اعجاز منظر اور سید امتیاز نے پہل کرکے اس الیکشن کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو ہندواڑہ میڈیاایسوسی ایشن عہدیداروں کے انتخاب کے عمل میں شامل رہے ،وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ہندواڑہ میڈیاایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو ممبران میں جاوید زرگر، شمیم عبداللہ، مدثر لون ، اعجاز منظر،طارق رحیم،طارق راتھر ،عاشق حسین شیخ ،ڈاکٹر عبدالقیوم، ایم آر الٰہی،میر جاوید، سجاد لون،بٹ دنش، آصف ملک، عادل اکبر،خان ایوب، متابر احمد، شاکر احمد،جیا نذیر،میر شبیر،مرتضی مشتاق،محمد حسین میر،سید امتیاز،فاروق بٹ قابل زکر ہیں۔اُدھر صحافی اشرف چراغ،یحیٰ سلطان،پیر زبیر،سہیل یوسف اورجے کے ٹی ایف کپوارہ کے وائس پریذڈنٹ معراج زرگر نے عاطف قیوم اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک بادی دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔










