کشمیر ٹریڈ الائنس کا بابہ ڈئمب آتشزدگی واقعے پر افسوس

ہایہامہ کپوارہ میں آگ کی شبانہ واردات ,8دکانیں خاکستر ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ

سرینگر//سرحدی ضلع کپوارہ کے ہایہامہ علاقے میں 12اور 13نومبر کی درمیانی رات کو آگ کی بھیانک واردات میں کم سے کم 8دکانیں خاکستر ہوچکی ہیں جس کے نتیجے میں دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ا س دوران آگ کی ورادات رونماء ہونے کے ساتھ ہی اگرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ ، پولیس اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور کافی محنت کے بعد آگ کو بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔ سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے ہایہامہ علاقے میں گزشتہ شب عینی 12اور 13نومبر کی درمیانی رات شاٹھ پورہ کے مقام پر ایک دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا آس پاس کی دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس دوران گرچہ مقامی لوگوں ، پولیس اور فائراینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کی تاہم اس وقت تک قریب 8دکانیں آگ کی لپیٹ میں آچکی تھیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی رات کی تاریکی میں ہر طرف شور و غل شروع ہوا اور لوگ اس مقام کی طرف بھاگنے لگے تاکہ آگ پر جلدی قابو پالیا جائے ۔ لوگوں نے کہا کہ آگ کی لپٹیں دور دور سے نظر آرہی تھیں جو رات کی تاریکی میں ایک بھیانک منظر پیش کررہی تھیں۔ ادھر مقامی پولیس نے آگ کی اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جونہی انہیں آگ لگنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے وقت ضائع کئے بغیر فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو طلب کیا اور آگ پر کافی محنت کے بعد قابو پالیا گیا ۔