ہانجورہ کا شیخ العالم کے عرس کے لیے مناسب انتظامات کرنے کا مطالبہ

سرینگر//جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (جے کے پی ڈی پی) کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے ضلع انتظامیہ بڈگام پر زور دیا ہے کہ وہ علمدار کشمیر حضرت شیخ نور الدین کے آنے والے سالانہ عرس کے لیے مناسب انتظامات کریں۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں لون نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس عرس پر بجلی اور پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ عقیدت مندوں کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ خدمات کے انتظامات کیے جائیں۔ہانجورہ نے کہا”آستان عالیہ کے اندر اور اس کے ارد گرد مناسب صفائی کو یقینی بنانے کے علاوہ، حکام کو اس موقع پر چاول، چینی اور ایل پی جی جیسی ضروری اشیاء￿ کا اضافی کوٹہ مختص کرنا چاہیے” انہوں نے کہا کہ۔طبی امداد اور ایمرجنسی کے لیے بھی مناسب انتظامات کیے جانے چاہیں۔