گول میسی کریں، ٹرافی مجھے چاہیے ! ایمباپے

گول میسی کریں، ٹرافی مجھے چاہیے ! ایمباپے

ایسٹ ردھر فورڈ/یواین آئی// فٹبال ورلڈکپ کے ریکارڈز بک میں لیونل میسی اور فرانس کے اسٹار اسٹرائیکر کیلین ایمباپے کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے ۔ تاہم27 سالہ فرانسیسی کپتان نے کہا ہے کہ وہ گولڈن بوٹ یا سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بننے کے بجائے 19جولائی کو نیویارک میں مقرر فائنل میں ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے کے جنون میں مبتلا ہیں۔راؤنڈ آف 32کے مقابلے میں فرانس نے سویڈن کو3-0 سے شکست دی۔ اس میچ میں ایمباپے نے شاندار دوگول بنائے ، جس کے بعد ورلڈکپ کی تاریخ میں ان کے مجموعی گولزکی تعداد 18 (صرف 18 میچوں میں) ہوگئی اور وہ میسی کے ورلڈ کپ ریکارڈ (19گولز) سے محض ایک گول دور ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رواں ورلڈ کپ میں بھی6گولز کے ساتھ میسی کے ہمراہ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن چکے ہیں۔ ایمباپے نے اپنے عزم کا اظہار ان الفاظ میں کیاجیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا، ہمارا ہدف جہاں تک ممکن ہو سکے آگے بڑھنا ہے ۔ ہمارا اصل مقصد 19جولائی کو فائنل تک پہنچنا اور ٹرافی کے ساتھ واپس لوٹنا ہے ۔ ہم ایک وقت میں ایک ہی قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔