وزیر اعلیٰ نے نئی دہلی میں جی ایس ٹی کونسل کی 57 ویں میٹنگ میں شرکت کی

وزیر اعلیٰ نے نئی دہلی میں جی ایس ٹی کونسل کی 57 ویں میٹنگ میں شرکت کی

جی ایس ٹی کونسل کے فیصلے جموں و کشمیر کی مالی پوزیشن کو مضبوط بنائیں گے ، ترقی کی حمایت کریں گے ۔ عمر عبداللہ

نئی دہلی//وزیر اعلیٰ مسٹر عمرعبداللہ نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر خزانہ و کارپوریٹ امور نرملا سیتا رمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی 57 ویں میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ میں ملک بھر کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ کے ساتھ ساتھ وزارت خزانہ حکومت ہند کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ کونسل نے جی ایس ٹی سے متعلق اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس میں ریاستوں اور یو ٹیز کی مالی صلاحیت کو مضبوط بنانے ، محصولات کی وصولی کو بہتر بنانے اور متوازن مالیاتی وفاقیت کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہی ۔ جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے اعتماد کا اظہار کیا کہ کونسل کے فیصلے جموں و کشمیر کی مالی پوزیشن کو مضبوط بنائیں گے ، اقتصادی ترقی کی حمایت کریں گے اور ترقی و عوامی بہبود کو تیز کریں گے ۔