وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا رام بن سڑک حادثے پر گہرے دُکھ کا اِظہار

نئی دہلی//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رام بن میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں دو اَفراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے ۔اِس حادثے میں سات دیگر اَفراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے متاثرہ کنبوںسے دلی تعزیت کرتے ہوئے دُکھ کی اِس گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اِظہار کیا۔اُنہوںنے اِنتظامیہ اور طبی حکام کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی علاج اور تمام ضروری اِمداد کی فراہمی یقینی بنائیں۔