نیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ انڈر-14 کا حیدرآباد میں انعقاد

نیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ انڈر-14 کا حیدرآباد میں انعقاد

حیدرآباد// نیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ 2026 انڈر-14 کا 2 تا 4 اکتوبر حیدرآباد کے گیتا نجلی ویدیکا میں انعقاد عمل میں آیا جس میں ملک بھر سے لڑکوں اور لڑکیوں کی 24 ٹیموں نے حصہ لیا۔ لڑکوں کے انڈر۔14 زمرے میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی ٹیمیں فاتح رہیں جبکہ کرناٹک دوسرے اور مہاراشٹرا تیسرے نمبر پر رہا۔ لڑکیوں کے انڈر-14 زمرے میں کرناٹک نے چیمپئن شپ جیتی، آندھرا پردیش اور تلنگانہ دوسرے اور مہاراشٹرا تیسرے نمبر پر رہے۔ فائنل میچوں اور اختتامی تقریب میں ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ریٹائرڈ) اور سینئر نیشنل ہینڈ بال کھلاڑی جناب محمد تاج الدین احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر حیدرآباد ڈسٹرکٹ ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر جناب فرینکلن اور گیتا نجلی گروپ آف اسکولز کی ڈائریکٹر محترمہ مادھوی چندرا بھی موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب تاج الدین احمد نے شرکاء کو مبارکباد دی اور انہیں کھیل اور تعلیم دونوں کو یکساں اہمیت دینے کی ترغیب دی۔
انہوں نے یونیورسٹیوں اور سرکاری ملازمتوں میں اسپورٹس کوٹہ کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ملنے والے مواقع پر بھی روشنی ڈالی اور دستیاب مواقعوں سے بھرپور استفادہ کا مشورہ دیا۔