انٹرنیٹ کے دورمیں موبائل نیٹ سروس نہیں ،مقامی لوگ پریشان
ہندوارہ//ہندوارہ کے گنڈکمال علاقہ سرکاری نظروں سے اوجھل۔لوگوں کو بنیادی سہولیات کا فقدان پانی سڑک اور اسکول عمارتیں نہ ہونے کی وجہ سے گنڈ کمال کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھرکے مطابق مقامی شہریوں نے بتایا کہ گنڈکمال واحد وہ ایک علاقہ ہوگا جہاںآج کمپیوٹر کے اس دور میں نہ موبائل انٹر نیٹ چلتا ہے،نہ صاف پانی میسرہے اور نہ ہی سڑکیں قابل قدر ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ اس اکسیوی صدی میں بھی مواصلاتی نظام ٹھیک نہیں ہے اور مذمت گاوں مذکورہ میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھی لوگ شدید پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس علاقے کے ساتھ ہمشیہ ہر ایک سیاسی پارٹی نے استحصال کیا یے اور اس گنڈ کمال کے لوگوں کو نظر آنداز کیا گیا یہاں کے لوگ پانی کے بوندھ بوندھ کے لئے ترس رہے ہیں۔ میلوں دور جاکر یہاں کی خواتین کو پینے کے لئے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا یہاں بجلی نظام بھی درہم برہم ہے۔مقامی شہری میرنے مزید بتایا کہ یہاں کی اسکولوں کی حالت خستہ یے اسکول عمارت ایسی ہے اس میں بچوں کا تعلیم پڑھنا مشکل ہے کئی بار متعلقہ حکام کو اس بارے میں بتایالیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جل شکتی نے کئی برس قبل یہاں پائپ لائین بچھانے کا کام شروع کیا لیکن بیچ میں ہی پائپ لائن کا کام چھوڑ دیا اور اس پائپ لائن سے کھبی ایک قطرہ بھی پانی نہیں آیااور لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی استعمال کررہے ہیں لیکن حکام کے کسی بھی عہدیدار نے اس علاقے کی طرف دھیان نہیں دیا۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ گنڈ کمال علاقہ کی طرف دھیان دیا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کے پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے۔اس نسبت جب نمائندے نے ایگزن جل شکتی ہندوارہ سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ میری نوٹس میں یہ بات ابھی تک نہیں آئی ہے، میں حال میں ہندوارہ کا چارچ سنبھالا ہے۔ علاقے کے کچھ زمہ دار میرے پاس ایک درخواست لاکر مجھے اس بارے میں صیح جانکاری دیں میں ان لوگوں جو پانی کا مسئلہ ہے وہ حل کروں گا۔۔










