دبئی/آئی اے این ایس// شبمن گل انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلے مقام کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں، جبکہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے بھی تازہ ترین درجہ بندی میں ہندوستان کی مضبوط موجودگی برقرار رکھی ہے۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 802 درجہ بندی کے نشانات کے ساتھ بدستور پہلے مقام پر ہیں، تاہم گل اب صرف 1 نشان پیچھے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 3 میچوں کی ونڈے سیریز میں 188 رنز بنائے۔ کوہلی 767 درجہ بندی کے نشانات کے ساتھ تیسرے جبکہ روہت 758 نشانات کے ساتھ چوتھے مقام پر ہیں۔ اس طرح 3 ہندوستانی بیٹرس پہلے مقام کی دوڑ میں شامل ہیں۔ہندوستان کی شاندار بیٹنگ کے باوجود انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیتی، جس میں جو روٹ نمایاں کھلاڑی رہے۔ تجربہ کار دائیں ہاتھ کے روٹ نے پوری سیریز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 249 رنز بنائے اور ونڈے بیٹرس کی درجہ بندی میں 4 مقامات کی چھلانگ لگا کر8 ویں مقام پر پہنچ گئے۔ انگلینڈ کے بین ڈکٹ نے بھی11 مقامات کی بہتری کے ساتھ مشترکہ طور پر 19واں مقام حاصل کیا، جبکہ جیکب بیتھل 5 مقامات آگے بڑھ کر64 ویں مقام پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل اور مارک چیپ مین نے بھی ویسٹ انڈیزکے خلاف ونڈے سیریز میں اچھی کارکردگی کے بعد ترقی کی اور بالترتیب 54ویں اور 62 ویں مقام پر پہنچ گئے۔ونڈے بولروںکی درجہ بندی میں افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے سرفہرست مقام برقرار رکھا۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے ہندوستان کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ایک مقام کی بہتری کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کرلیا۔ وہ اب پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کے فوراً پیچھے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ کے اسپنرگداکیش موتی 7 مقامات کی بہتری کے بعد مشترکہ طور پر9 ویں مقام پر پہنچ کر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔ ان کے ساتھی الزاری جوزف نے 10 مقامات کی ترقی کے ساتھ 26واں مقام حاصل کیا، جبکہ نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مائیکل بریسویل 14 مقامات آگے بڑھ کر 29ویں مقام پر پہنچ گئے۔ ہندوستان کے اکشر پٹیل نے بھی نمایاں ترقی کرتے ہوئے 10مقامات کی چھلانگ لگائی اور مشترکہ طور پر 32واں مقام حاصل کیا۔










