arrest

گاندربل ’ہٹ اینڈرَن کیس‘،ملزم گرفتار، لوڈکیرئیرضبط:پولیس

گاندربل//گاندربل پولیس نے جمعے کی شام لارعلاقہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثے ،جس میں ایک کمسن بچی لقمہ اجل بن گئی تھی اوراُس کاجواں سال باپ شدیدزخمی ہوگیاتھا،کاموجب بننے والے لوڈکیرئیر کوضبط اوراس کوحادثے کے وقت چلانے والے ملزم کوگرفتار کرلیاہے۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جمعے کی شام لارگاندربل میں ایک نامعلوم نجی گاڑی نے ایک اسکوٹی کوٹکر ماردی تھی ،جسکے نتیجے میں اسکوٹی پر سوار ایک 5سالہ کمسن بچی ظاہرہ فردوس لقمہ اجل بن گئی تھی اوراس مہلوک بچی کاباپ فردوس احمد ماگرے ولد غلام محمد ساکنہ لار زخمی ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعدگاندربل پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ،اورایس ایچ ائو لارگاندربل کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی تشکیل دی گئی ،جس نے حادثے کاموجب بننے والی گاڑی( لوڈکیرئیر) اوراس کوچلانے والے کی بڑے پیمانے پرتلاش شروع کردی ۔پولیس نے مزید بتایاکہ مسلسل 2گھنٹے کی کوششوں کے بعدپولیس نے ملوث ڈرائیور کوگرفتار اوراسکی گاڑی کوضبط کرلیا۔پولیس نے بتایاکہ لارگاندربل میں جمعے کی شام پیش آنے والے سڑک حادثے کے مرتکب ملزم مشتاق احمدقریشی ولدمحمدیوسف ساکنہ پانتھن گلاب پورہ لار کے بطور کی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک لوڈ کیرئیر زیر نمبر JK04E-7377کوضبط کیاگیاہے۔معاملے کی نسبت پولیس تھانہ لارمیں ایک کیس ایف آئی آرزیرنمبر 63/2022درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔