rahul gadnhi

کیوں ایک فوجی کی زندگی دوسرے جیسی نہیں ہوتی؟راہول گاندھی کا اگنی پتھ اسکیم پر سوال

اگنی پتھ اسکیم فوج کے ساتھ ’’ناانصافی‘‘ اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی شہادت کی ’’توہین‘‘ / راہول گاندھی

سرینگر // ناسک میں تربیت کے دوران دو اگنیوروں کی موت کے بعداپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے جواب طلب کیا کہ کیوں ایک فوجی کی جان دوسرے سے زیادہ قیمتی ہے۔سی این آئی کے مطابق کانگریس کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے اگنی پتھ اسکیم پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کیوں ایک فوجی کی زندگی دوسرے جیسی نہیں ہوتی؟ ۔ انہوں نے سوال کیا ’’اگنیویرکے طور پر مرنے والے دو فوجیوں کے اہل خانہ کو دوسرے مہلوک فوجیوں کی طرح پنشن اور مراعات کیوں نہیں ملیں گے اور کہا کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف لڑتے رہیں گے‘‘۔ناسک میں تربیت کے دوران دو اگنیوروں گوہل وشوراج سنگھ اور سیفت شیٹ کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت کی ۔ انہوں نے کہا راہول گاندھی نے ایکس پر لکھا ’’یہ واقعہ ایک بار پھر اگنیور اسکیم پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے، جس کا جواب دینے میں بی جے پی حکومت ناکام رہی ہے۔ کیا گوہل اور سیفت کے اہل خانہ کو بروقت معاوضہ ملے گا جو کسی دوسرے شہید فوجی کے معاوضے کے برابر ہے۔ ‘‘ اگنیور کے خاندانوں کو پنشن اور دیگر سرکاری سہولیات کے فوائد کیوں نہیں ملیں گے؟ جب دونوں سپاہیوں کی ذمہ داریاں اور قربانیاں ایک جیسی ہیں تو پھر ان کی شہادت کے بعد یہ تفریق کیوں؟ اس نے پوچھا.کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم فوج کے ساتھ ’’ناانصافی‘‘ اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی شہادت کی ’’توہین‘‘ ہے۔گاندھی نے کہا، ’’وزیراعظم اور وزیر دفاع کو جواب دینا چاہیے کہ ایک فوجی کی جان دوسرے فوجی کی جان سے زیادہ قیمتی کیوں ہے‘‘۔انہوں نے لکھا ’’آئیے مل کر اس ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوں۔ بی جے پی حکومت کی ’اگنیویر‘ اسکیم کو ہٹانے اور ملک کے نوجوانوں اور فوج کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے آج ہی ہماری ’جے جوان‘ تحریک میں شامل ہوں‘‘۔