شمالی کمان کے فوجی کمانڈر کا وادی کے مختلف علاقو ں کا دورہ

شمالی کمان کے فوجی کمانڈر کا وادی کے مختلف علاقو ں کا دورہ

فوجی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، آپریشنل مہارت اور فرائض کے تئیں ان کے عزم کو سراہا

سرینگر /این این بی // شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل پرتیک شرما نے وادی کے مختلف علاقو ں کا دورہ کرکے فوجی یونٹوں کی آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل پرتیک شرما نے کشمیر کے مختلف اگلے علاقوں کا دورہ کرکے وہاں تعینات فوجی یونٹوں کی آپریشنل تیاریوں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔فوجی ذرائع کے مطابق ناردرن آرمی کمانڈر نے اپنے دورے کے دوران شمالی کشمیر کے فارورڈ علاقوں میں تعینات فوجی دستوں سے ملاقات کی اور موجودہ سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں یونٹوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہیں علاقے میں تعینات فوجی یونٹوں کی تیاری، نگرانی اور دیگر آپریشنل امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔فوج کی شمالی کمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لیفٹنٹ جنرل پرتیک شرما نے شمالی کشمیر کے دورے کے دوران اگلے علاقوں میں تعینات یونٹوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کمان کے مطابق آرمی کمانڈر نے اس موقع پر فوجی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، آپریشنل مہارت اور فرائض کے تئیں ان کے عزم کو سراہا۔لیفٹنٹ جنرل پرتیک شرما نے مشکل اور حساس علاقوں میں تعینات فوجی جوانوں کی جانب سے انجام دی جانے والی ذمہ داریوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور چوکسی کو سراہا۔ انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو بھی قابل ستائش قرار دیا۔شمالی کشمیر کے فارورڈ علاقوں میں فوجی یونٹیں سرحدی نگرانی اور علاقے کی سیکورٹی سمیت مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ایسے میں اعلیٰ فوجی قیادت کے دوروں کو آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے اور زمینی سطح پر سیکورٹی انتظامات کا مشاہدہ کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جاتا ہے۔فوج کی شمالی کمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ فوجی کمانڈر نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل بصیرت کی تعریف کی۔ دورے کے دوران انہوں نے فوجی اہلکاروں کی جانب سے ذمہ داریوں کی انجام دہی کے طریقہ کار اور موجودہ حالات میں ان کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔