23 اکتوبر تک موسم خشک جبکہ 24 کو بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی
سرینگر /این این بی // دن بھر اچھی خاصی دھوپ نکلنے کے بیچ وادی میں شبانہ سردیوں کا زور بڑھنے لگا ہے جس دوران شوپیان میں درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم کی سرد ترین رات گزری اس کے علاوہ پہلگام میں بھی شدید ٹھند جاری جہاں کم از کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق جموں و کشمیر میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شوپیان میں رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی، جہاں کم از کم درجہ حرارت 0.3ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔شوپیان میں منگل کی صبح درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم میں اب تک کا کم ترین درجہ حرارت ہے۔ درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث ضلع میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔ادھر مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں بھی رات خاصی سرد رہی، جہاں کم از کم درجہ حرارت 0.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام میں درجہ حرارت نقط انجماد کے قریب پہنچنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ادھر جموں و کشمیر میں آئندہ چند روز کے دوران مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم 24اکتوبر کو بعض مقامات پر ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے سری نگر مرکز نے منگل کو جاری تازہ موسمی پیش گوئی میں کہا ہے کہ خطے میں 23اکتوبر تک موسم عمومی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 23اکتوبر کی سہ پہر کے بعد موسم میں تبدیلی کے آثار ظاہر ہوسکتے ہیں، جس کے بعد 24 اکتوبر کو جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود سے عمومی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔تازہ پیشگوئی کے مطابق 24اکتوبر کو کئی مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ جموں و کشمیر کے بالائی اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسمی سرگرمی نسبتاً زیادہ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 23اکتوبر کی دیر رات سے 24 اکتوبر کی صبح تک چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواو ¿ں کا امکان بھی موجود ہے۔ متعلقہ علاقوں میں عارضی طور پر تیز ہواو ¿ں اور موسمی تبدیلی کے باعث معمول کی سرگرمیوں پر معمولی اثر پڑ سکتا ہے۔تاہم 25اکتوبر سے موسم دوبارہ عمومی طور پر خشک ہونے کی توقع ہے اور یہ صورتحال 31اکتوبر تک برقرار رہ سکتی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں نمایاں بارش یا برفباری کی کوئی بڑی سرگرمی متوقع نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے کسانوں کے لیے بھی مشورہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں کی کٹائی اور دیگر زرعی سرگرمیاں جاری رکھی جاسکتی ہیں۔ کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ 23 اکتوبر تک دستیاب خشک موسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فصلوں کی کٹائی سمیت دیگر ضروری زرعی کام مکمل کریں، جبکہ 24 اکتوبر کو متوقع بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کے پیش نظر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25سے 31 اکتوبر تک دوبارہ خشک موسم رہنے کی توقع ہے، جس سے زرعی سرگرمیوں کے لیے مجموعی طور پر سازگار حالات برقرار رہنے کا امکان ہے۔










