بیٹے نے کیا اعتراف جرم،دوست کیساتھ ملکرکیا ماںکوقتل:پولیس
اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کہری بل علاقہ میں 12روزقبل ایک45سالہ خاتون کے مبینہ قتل کامعاملہ پولیس نے حل کرلیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے قتل میں اُس کاشوہر یاکوئی رشتہ دار نہیں بلکہ مقتولہ کااپنابیٹا ملوث ہے،جس نے ایک دوست کیساتھ ملکر اپنی ماںکوموت کی نیندسلادیا۔جے کے این ایس کے مطابق 12روز قبل یعنی21اکتوبر کہری بل اننت ناگ میں ایک خاتون45سالہ 45سالہ رضیہ اخترزوجہ منظوراحمدخان کاقتل ہوا تھا۔مقتولہ کے بیٹے عاقب منظورخان نے ماں کے قتل میں اپنے باپ اوررشتہ داروںکوملوث ٹھہرانے کی کوشش کی ۔اصل میں رضیہ اختر طلاق شدہ تھیں اوراُن کے شوہر منظورخان نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے ۔پولیس نے خاتون کے قتل کامعاملہ درج کرکے اسکی باریک بینی سے تفتیش شروع کردی ۔تفتیش کے دوران پولیس کوپتہ چلاکہ خاتون کی موت چھت سے گرنے کی وجہ سے نہیں ہوئی ،جیساکہ اُسکے بیٹے نے بتایاتھا۔پولیس کے مطابق جب مقتولہ خاتون کے بیٹے کوپوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیاگیا تواُس نے اس سنگین جرم کااعتراف کیا۔ملزم بیٹے نے پولیس کوبتایاکہ اُس کادوست عابدحسین گنائی ولد فاروق احمدگنائی ساکنہ کنگن ہال اچھہ بل حال سکونت محلہ کہری بل اُس روز اُن کے گھرآیا ،اوروہ اس کاانتظار کررہاتھا۔عاقب منظور نے بتایاکہ اُس نے گھر کے کچن میں ماں سے کچھ روپے چھیننے کی کوشش کی ،اوراس دوران وہ اپنی ماںکومارتا پیٹتا رہا۔ملزم نے مزیدبتایاکہ اس دوران اُس نے پتھر سے ماںکے سر پر وار کئے ،جس سے وہ شدیدزخمی ہوگئی ،اورزخموںکی تاب نہ لاکر اُس کی ماں دم توڑ بیٹھی ۔اُس نے پولیس کوبتایاکہ ماںکے قتل کوحادثے جتلانے کیلئے اُس نے ماںکی نعش کوگھر سے باہر لایا،اورماںکی چپل کوچھت پررکھا تاکہ یہ لگے کہ اُس کی موت چھت سے گرنے کے نتیجے میں ہوئی ۔پولیس نے واردات کی جگہ سے کچھ ثبوت اکٹھے کئے اورقتل کی واردات انجام دینے کیلئے استعمال کیاگیاآلہ بھی برآمد کرلئے ہیں۔پولیس نے بتایاکہ ماںکاقتل کرنے والا ملزم بیٹااوراُس کا دوست حراست میں ہے ،اوردونوں سے مزید پوچھ تاچھ اوراس سارے معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے ۔پولیس نے پہلے ہی اس واردات کی مناسبت سے ایف آئی آرزیرنمبر95/2022زیردفعہ302،34آئی پی سی کے تحت کیس پولیس تھانہ مٹن میں درج کیاہے۔










