سرینگر//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کھنڈرو علاقے میں اتوار کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک 24 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق کھنڈرو اننت ناگ میں اس وقت سراسمیگی پھیل گئی جب وہاں ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس میں لارنو کا رہنے والا 24 سالہ لڑکا وہاں اپنے ماموں کے گھر سے ملنے گیا تھا جب وہ فوج کی باڑ میں گھس گیا اور دھماکے میں پھنس گیااور شدید زخمی ہوا۔فوجی افسر نے بتایا کہ انہیں فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔










