پروجیکٹ صنعتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کریں گے، سرمایہ کاری کو راغب کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ
سرینگر//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ کی صدارت میں حال ہی میں منعقدہ کونسل آف منسٹرز نے جموں و کشمیر میں دو نئے صنعتی اسٹیٹس کے قیام کی منظوری دی ہے جن کی مشترکہ لاگت 162.72 کروڑ روپے ہے ۔ منظور شدہ منصوبوں میں پہلی پورا ، لار ، گاندر بل میں نیا صنعتی اسٹیٹ شامل ہے جس کی لاگت 60.92 کروڑ روپے ہے اور بھاگتھلی ( حصی دوم ) ، کٹھوعہ میں صنعتی اسٹیٹ جس کی لاگت 101.80 کروڑ روپے ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبے صنعتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کریں گے ، سرمایہ کاری کو راغب کریں گے ، مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دیں گے اور نوجوانوں کیلئے نئے روز گار کے مواقع پیدا کریں گے ۔










