جموں وکشمیر ٹوراِزم نے آئی آئی ٹی ایم ممبئی میں مختلف سیاحتی مقامات اور کاروباری مواقع پیش کئے

جموں وکشمیر ٹوراِزم نے آئی آئی ٹی ایم ممبئی میں مختلف سیاحتی مقامات اور کاروباری مواقع پیش کئے

بی ٹو بی نیٹ ورکنگ میٹ میں ٹریول ٹریڈ کمیونٹی نے گہری دِلچسپی لی

ممبئی//جموں و کشمیر ٹوراِزم نے آئی آئی ٹی ایم ممبئی۔2026 کے تحت کلب ممبئی میں منعقدہ بی ٹو بی نیٹ ورکنگ ایوننگ کے دوران اپنی مختلف سیاحتی پیشکشوں، اُبھرتے ہوئے سیاحتی مقامات اور کاروباری مواقع کو پیش کیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر ٹوراِزم کشمیر وسیم راجا اور سی اِی او سرنسر مانسر ڈیولپمنٹ اَتھارٹی وویک پوری نے ایک مؤثرپرزنٹیشن پیش کی جنہوں نے جموں و کشمیر کی بے پناہ سیاحتی صلاحیت اورمسافروں کے لئے ایک پسندیدہ مقام کے طور پر اس کی بڑھتی ہوئی کشش کو اُجاگر کیا۔نیٹ ورکنگ ایوننگ نے بامعنی بی ٹو بی بات چیت کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جس میں جموںوکشمیر ٹوراِزم کے اَفسران اور سیاحتی شراکت داروں نے یونین ٹیریٹری بھر میں مختلف سیاحتی مصنوعات، مقامات اور تجربات پیش کئے۔پرزنٹیشن میں جموں و کشمیر کے معروف اورمنفرد مقامات دونوں کو اُجاگر کیا گیا۔ اس کے علاوہ حال ہی میں منعقدہ بڑے اور اہم سیاحتی پروگراموں بشمول کامیاب کشمیر میراتھن، کو بھی پیش کیا گیا۔ اِس ایونٹ کو جموں و کشمیر کے سیاحتی کیلنڈر میں ایک اہم اضافہ قرار دیا گیاجس سے ٹریول ٹریڈ اور وزیٹروںمیں اس مقام کی پہچان مزید بڑھی۔ اِس پرزنٹیشن نے ٹریول ٹریڈ کے پیشہ ور اَفراد میں کافی دلچسپی پیدا کی جنہوں نے سوالات کئے، تجاویز پیش کیں اور قیمتی مشورے دئیے۔ جموں و کشمیر ٹوراِزم کے دورہ کرنے والے حکام نے سوالات کے جوابات دئیے اور شرکأ کو جموں و کشمیر بھر میں دستیاب مختلف سیاحتی تجربات، مقامات اور سرمایہ کاری اور کاروباری مواقعوںکے بارے میں آگاہ کیا۔بی ٹو بی بات چیت نے ٹریول ٹریڈ کے ساتھ روابط مضبوط کرنے اور اہم سیاحتی منڈیوں میں جموں و کشمیر کے فروغ کے لئے تعاون، شراکت داری اور نئی راہیں تلاش کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کیا۔اِس اَقدام نے جموں و کشمیر ٹوراِزم کی صنعت کی رسائی کو بڑھانے ، شراکت داروںکی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور جموں و کشمیر کو ایک متنوع، متحرک اور سرکردہ سیاحتی مقام کے طور پرفروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔