پٹن میں دو گروہوں کے مابین جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی،ہسپتال منتقل

کٹھوعہ کے مضافاتی گائوں میں دوہرے قتل کی خطرناک واردات رونما

متنازع اراضی وحشیانہ جرم کی وجہ ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج:ایس ایس پی

جموں //جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے مرہین گاؤں میں منگل کو ایک شخص نے’’زمین کے تنازع‘‘ پر اپنے چھوٹے بھائی اور اس کی بیوی کو کلہاڑی مار کر ہلاک کر دیا۔جے کے این ایس کے مطابق کٹھوعہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رمیش کوتوال نے بتایا کہ گائوں چک وزیر لبزو کے رہنے والے راج کمار (ملزم) نے اپنے چھوٹے بھائی32سالہ نریش کمار اور اس کی24سالہ بیوی آشا کو تحصیل مرہین میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا۔اعلیٰ پولیس اہلکار نے کہا کہ ملزم نے متنازع اراضی وحشیانہ جرم کی وجہ بتائی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور ملزم کے ہاتھوں دوہرے قتل کا پتہ چلا۔ایس ایس پی کٹھوعہ نے کہا کہ پولیس کی ایف ایس ایل ٹیم نے نمونے اکٹھے کئے اور تمام قانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ایس ایس پی رمیش کوتوال نے مزید کہا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جرم کا ہتھیار (تیز دھار ہتھیار) بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے کہاکہ ڈاکٹروں کے ایک بورڈ نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیس اسٹیشن راج باغ کٹھوعہ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔