کولگام//ضلع کے منزگام بلاک کے 10 مزید پنچایت حلقوں میں آج سے’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا آغاز ہوا جس میں شراکت داروں کی پُرجوش شرکت تھی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شوکت احمد راتھر نے ایس ڈی ایم ڈی ایچ پورہ بشیر الحسن کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی۔ اے سی ڈی محمد عمران نے ملک گیر مہم کے تحت منعقدہ متعدد سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ضلع میں یاترا کے چوتھے دن آج 10 پنچایت جن میں اسنور، میرونی، کوریل، ٹنگمرگ، وٹو اور کے بی پورہ سمیت پنچایت حلقے شامل ہیں۔اَفسران اور ملازمین نے لوگوں کو سرکاری سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرتے رہے اور لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں سکیموں کے لئے رجسٹر کرنے ، روزگار اور فلاحی سکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے کی ترغیب دی۔خدمات سے اِستفادہ کنندگان نے’’ میری کہانی، میری زبانی‘‘ اقدام کے تحت اَپنے تجربات کا اشتراک کیا اور اور بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات کی فراہمی پر اِظہار تشکر کیا۔اِس موقعہ پر ڈرون اور سوئیل ہیلتھ کارڈ کے مظاہرے، این سی ڈی کے لئے ہیلتھ کیمپ، خون کی کمی کی سکریننگ اور دیگر خدمات موقعہ پر فراہم کی گئیں۔اس موقعہ پر پنچایتوں میں مختلف سرکاری سکیموں کے تحت امداد، اعزازی تقاریب، مصوری اور ڈرائنگ مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔افسران اور ملازمین بلاک کی تمام پنچایتوں میں آئی ای سی کی سرگرمیوں میں مصروف رہے تاکہ غیررَسائی شدہ آبادی تک رَسائی کی جاسکے۔سٹال لگانے والے تمام محکموں کی طرف سے فلاح و بہبود، روزگار، اِنشورنس، سوشل سیکورٹی اور انکم جنریشن پر مبنی سکیموں پر روشنی ڈالی گئی۔ آئی ای سی وین کو بھی خدمت میں لگایا گیا تھا۔بلاک افسران اور لائن ڈیپارٹمنٹوں کے افسران، پی آر آئیز، طلبأاور مقامی لوگوں نے مذکورہ پنچایتوں میں ’’وِکست بھارت یاترا ‘‘کے پروگراموں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔










