کولگام کی تمام 178 پنچایتوں میں بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام اِختتام پذیر

پہلے مرحلے میں 84 پنچایتوں اور دوسرے مرحلے میں 94 پنچایتوں کا احاطہ کیا گیا

جموں//بیک ٹو وِلیج پروگرام کا پانچواں مرحلہ کولگام میں پربھاری اَفسران اور عوام کے درمیان فعال شرکت اور بات چیت کے ساتھ اِختتام پذیر ہوا۔عوامی رسائی پروگرام کے دوران ضلع کی تمام 178 پنچایتوں کا دو مرحلوں میں احاطہ کیا گیا تھا اوراِس پروگرام میں بڑی تعداد میں پی آر آئی اور عوام نے شرکت کی تھی۔ پہلے مرحلے کے تحت 84 پنچایتوں اور دوسرے مرحلے میں 94 پنچایتوں کا اَحاطہ کیا گیاتھا۔پروگرام کے چوتھے روز آج ڈائریکٹر ایجوکیشن تصدق حسین میر سمیت، مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن جی این ایتو، ڈائریکٹر فلوری کلچر کشمیر فاروق احمد راتھر، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی شبیر حسین بٹ اور دیگر پرابھاری افسران اَپنی مقررہ پنچایتوں میں موجود رہے اور لوگوں کی اُمنگوں کو سنا اور ترقیاتی سکیموں کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے رائے لی۔پروگرام کے دوران وزیٹنگ اَفسران نے متعدد گرام سبھا منعقد کیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مرکزی معاونت والی اور یوٹی کے زیر اِنتظام سکیموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔تمام پنچایتوں میں پرابھاری افسروں نے عوام کے ساتھ بات چیت کی اور زیادہ سے زیادہ رسائی کے لئے اِی۔خدمات کی رسائی اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ سے گذشتہ اور موجودہ برس کی ڈیلیوری ایبلز کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے مختلف سرکاری دفاتر اور اِداروں کا معائینہ بھی کیا اور اِن اِداروں کے کام کاج اور سہولیات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔متعدد ترقیاتی منصوبے بھی عوام کے نام وقف کئے گئے جن کا اِفتتاح ان پرابھاری اَفسران نے کیا۔پورے پروگرام کے دوران پربھاری افسران نے جل جیون مشن، منریگا، پی ایم اے وائی۔جی، اے پی وائی، پنشن سکیموںاور آبی ذخائر کی بحالی وغیرہ جیسی سکیموںکی عمل آوری کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور کے سی سی، اَے بی ایچ اے کارڈ، گولڈن کارڈ، لینڈ پاس بک وغیرہ کی تکمیل پر زور دیا۔مختلف سیلف ایمپلائمنٹ اور دیگر فلاحی سکیموں کے بارے میں بیداری سیشن کا بھی اِنعقاد کئے گئے۔ٹیلنٹ کی نمائش اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے دلچسپ ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات کا بھی اِنعقاد کیا گیا تھا۔