manooj sinha

کمپوٹر آرڈیٹر جنرل شفافیت ایمانداری ترقی کاامین

سفارشات کواگر مدنظر رکھاجائے توایک ایک پائے کاحساب ملے گا/منوج سنہا

سرینگر///کمپوٹر آرڈیٹر جنرل کے ادارے کوشفافیت ایمانداری کا مرکز قرار دیتے ہوئے جموںوکشمیرکے ایل جی نے کہاکہ ادارہ ترقی کی آخری اُمید بھی ہے جو ایک ایک پائی کا حساب رکھتاہے اور اس سے عام انسان تک لے جانے میں اپنارول اداکرنے کی کوشش کرتاہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق جموں میں آرڈیٹر کمپوٹرجنرل نے افتتاح کرتے ہوئے جموں وکشمیرکے ایل جی نے ادارے کو شفافیت ایمانداری ترقی کازینہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ آرڈیٹرجنرل کی سفارشات اوراحکامات کواگر مد نظررکھاجائے توملک ریاستیں مرکزی زیرانتظام علاقے نہ صرف ترقی کی منزلوں پرگامزن ہونگے بلکہ ایک ایک پائی کا حساب بھی سامنے آئے گا۔ اس ادارے کی کی ہمیشہ یہ لگتاہے کہ عام انسان کوراحت پہنچانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ۔ایل جی نے کہاکہ کمپوٹرآرڈیٹرجنرل آف انڈیا کاادارہ ہماری اُمیدوں کامرکزہے اور اس ادارے نے ہمیشہ لوگوں کی فلاح وبہبود مشکلات کاازالہ کرنے بنیادی ڈھانچے کے قیام میں اپنارول اداکیاہے اور اسکی سفارشات عام انسان کے موافق ہے ۔اس موقعے پر لیفٹننت گورنر کے مشیرراجوکمار بھٹناگر اور جموںو کشمیرکے چیف سیکریٹری ڈاکٹرارون کما رمہتا نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ادارے نے ہمیشہ ملک کی تعمیروترقی اور اخراجات کے لئے اپنی سفارشات پیش کی ہے اور اگر اس ادارے کے سفارشات کو مدنظررکھاجائے تو کسی بھی انسان کو یہ موقع نہیں ملے گاکہ وہ شکایت کریگا ۔انہوںنے کہاکہ ادارے کی جانب سے ہمیشہ عام انسان کی فلاح وبہبود اور ملک کے اخراجات اورخرچات کی طرف توجہ مبزول رہتی ہیں ۔