کمشنر سیکرٹری مندیپ کور نے راجوری میں آر ڈی ڈی سکیموں کا جائزہ لیا

راجوری//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ مندیپ کو رنے آج راجوری ضلع کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں متعلقہ اَفسران کی میٹنگ میں آر ڈی ڈی سیکٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وِکاس کنڈل ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی جموں محمد ممتاز علی ، اے ڈی ڈی سی پون کمار ، اے سی ڈی وِجے کمار اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ مالی برس 2022-23 ء کے ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے تحت 3,789 کاموں کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے 2,059 کاموںکے ٹینڈر س الاٹ ہوچکے ہیں اور زیادہ سے زیادہ منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ 30,601 مکانات کے ہدف کے مقابلے میں اَب تک 19,529 مکانات پر کام ہر لحاظ سے مکمل ہے۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ آواس پلس کے تحت 10,850 مکانات کی تعمیر کا ہدف کے مقابلے میں 371 پر کام مکمل ہے۔کمشنر سیکرٹری نے ڈی ڈی سی او راے سی ڈی سے کہا کہ وہ ایک مستقل ویٹنگ لسٹ تیار کریں اور اِس ویٹنگ لسٹ میں تمام اہل مستحقین کو شامل کر کے نااہل اَفراد کو ہٹادیں۔تاکہ حقیقی استفادہ کنندگان کو فوائد فراہم کئے جاسکیں۔ اُنہوں نے اے سی ڈی کو جلد از جلد مستقبل ویٹنگ لسٹ جمع کرنے کی ہدایت دی ۔پرسن ڈے جنریشن کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں بتایا گیا کہ اَب تک 2,98,782 ایام کار تیار ہو چکے ہیں ۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ بیک ٹو وِلیج پروگرام مرحلہ تیسرے کے تحت 1,018 کاموں میں سے 760 ہر لحاظ سے مکمل ہیں۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے اے سی ڈی کو ہدایت دی کہ وہ بیک ٹو وِلیج کے تمام مراحل کے تحت مختلف محکموں سے مکمل کئے گئے کاموں کی فہرست کو اَپ ڈیٹ کریں۔میٹنگ کو ایس بی ایم۔ جی کے تحت پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 1,047 آئی ایچ ایچ ایل یونٹوں کی تعمیر کے ہدف کے مقابلے میں 3,220 آئی ایچ ایچ ایل یونٹوں پر کام مکمل ہے۔امرت سرووروں کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا کہ 154 امرت سرووروں کی تعمیر کے ہدف کے مقابلے 101پر کام مکمل ہے ۔ اُنہوں نے مکمل شدہ امرت سروور کی خوبصورتی پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ اِس سلسلے میں مناسب اقدامات کریں۔کمشنر سیکرٹری نے سوکیج پٹس کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ اہداف کو جلد از جلد مکمل کریں ۔ اُنہوں نے دیہی علاقوں میں سرمئی اور کالے پانی کے مؤثر اِنتظام پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے بی ڈی اوز سے کہا کہ جن پنچایتوں میں ابھی تک پنچایت گھر نہیں تعمیر ہوئے ہیں وہاں پنچایت گھر وں کی تعمیر کے بارے میں وہ مناسب اراضی کی نشاندہی کریںاور زمین کو محکمہ کے حق میں منتقل کریں او رپنچایت گھر وں کی تعمیر کے لئے مناسب فنڈس جاری کرنے کا یقین دِلایا۔کمشنر سیکرٹر ی نے میٹنگ میں اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے افسران پر زو ردیا کہ کہ وہ دیہی آبادی کی توقعات پر پورا اُترنے کے لئے زمینی سطح پر سکیموں کے بہتر اور زیادہ نتیجہ خیز عمل آوری کے لئے تال میل سے کام کریں۔اُنہوں نے کچھ ٹھیکیداروں کے غیر سنجیدہ رویہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آفیسر سے کہا کہ وہ ان کے خلاف سخت کارروائی کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری کام کو کسی قیمت پر نقصان نہ پہنچے ۔اُنہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ اگر کوئی رُکاوٹیں ہیں تو انہیں ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے تاکہ منصوبوں پر عمل در آمد میں تاخیر نہ ہو۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے ترقیاتی محاذ پر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے بین الاضلاع تال میل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔