سانبہ//کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا نے آج سانبہ کے رام گڈھ کے نند پور میں 25 بستروں والے چائلڈ کیئر اِنسٹی چیوٹ ’پالاش‘ کا اِفتتاح کیا۔اِدارہ دیکھ ریکھ کے لئے محتاج بچے کو شیلٹر فراہم کرے گا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے اِدارے کے قیدیوں کو فراہم کی جانے و الی سہولیات کا معائینہ کیا جن میں شیلٹر، خوراک ، تعلیم ، میڈی ٹیشن ،آرٹ اینڈ کرافٹ ،طبی سہولیات وغیرہ شامل ہیں۔اِس موقعہ پر شیتل نندا نے موجود طلبہ سے بات چیت کی اور ان میں سکول بیگ تقسیم کئے۔کمشنر سیکرٹری نے اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چائلڈ کیئر اِنسٹی چیوشن جسے عرف عام میں ’پالاش‘ کہا جاتا ہے ، ان بچوں کی خصوصی دیکھ ریکھ اور تحفظ فراہم کرے گا جنہیں ایسی خدمات کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ چلڈرن ہوم ، پالاش کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کریں۔کمشنر سیکرٹری نے وَن سٹاپ سینٹر اور ڈسٹرکٹ ہب فار امپاور منٹ آف وومن ( ڈی ایچ اِی ڈبلیو ) کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع کی ان خواتین کو ہر طرح کی مدد او ر تعاون فراہم کرنے پر زور دیا جنہیں رہنما خطوط کے تحت تمام ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی سے کسی بھی قسم کی فوری مدد کی ضرورت ہے ۔شیتل نندا نے مزید کہاکہ ’’ وَن سٹاپ سینٹروں ( او ایس سی ) کا مقصد تشدد سے متاثرہ خواتین کی مدد کرنا ہے ۔










