کمشنر سیکرٹری ایس ڈبلیو ڈی نے اودھمپور میں خصوصی سمری رویژن 2022 کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اودھمپور//کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا جو ضلع اودھمپور کے لئے الیکٹورل رول اوبزرو بھی ہیں ، نے ضلع میں فوٹو اِنتخابی فہرستوں 2022 کے خصوصی سمری رویژن کے دوران موصول ہونے والے دعوئوں اور اعتراضات کو نمٹانے کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ضلع اودھمپور کا تفصیلی دورہ کیا۔میٹنگ میں ضلع الیکشن آفیسر اودھمپور کرتیکا جیوتسنا ، ایس ڈی ایم رام نگر ششیر گپتا ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو رفیق احمد جرال ، ایس ڈی ایم اور تحصیل داروں نے شرکت کی۔ابتداً ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر گورودیو کمار نے ضلع میں فوٹو اِنتخابی فہرستوں 2022 کی خصوصی سمری رویژن کے بعد ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔کمشنر سیکرٹری نے ضلع میں خصوصی سمری رویژن 2022کی حلقہ وار پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ فارم 9،10،اور11 کے تحت درج دعوئوں اور اعتراضات کی چیک لسٹ کو سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ عوامی جانچ پڑتال کے لئے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں۔کمشنر سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ پی ڈبلیو ڈی ووٹروں کے اِندراج کے عمل کو تیز کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع میں کوئی ووٹرغیر رجسٹر نہ رہے ۔ ڈی اِی او اودھمپور نے ضلع میں 15؍ ستمبر سے 25؍ اکتوبر 2022 تک منعقدہ خصوصی سمری رویژن کے دوران کی گئی اَپ ڈیٹ کی تفصیلات بھی پیش کیں۔اُنہوں نے تمام نئے اہل رائے دہندوں کے ساتھ آدھار نمبروں کی سیڈنگ کو یقینی بنانے اور نظرثانی شدہ اِنتخابی فہرستوں کو فارم میں تضادات ا ور غلطی سے پاک کرنے پر زور دیا۔کمشنر سیکرٹری نے میٹنگ اِختتام کے بعد جاگرتی اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا او روہاں این جی او کے کام کاج کا معائینہ کیا۔ کمشنر سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ بچوں اور بزرگوں سے بھی استفساری گفتگو کی اور اَفسران کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔کمشنر سیکرٹری نے بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں پر یکساں توجہ دیتے ہوئے تعلیمی نصاب میں محنت کرنے کی ترغیب دی ۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ مرکز میں دوستانہ اور خوشگوار ماحول کو برقرار رکھیں اور دوسرے قیدیوں کے ساتھ اَپنے کنبے کی طرح برتائو کریں۔ اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے قیدیوں میں وہیل چیئر ، ہیئر نگ ایڈز ، گلو کو میٹر ، واکنگ سٹک اور گرم کپڑے بھی تقسیم کئے۔دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری نے مختلف آنگ واڑی مراکز سمیت وَن سٹاپ سینٹر کا بھی معائینہ کیا اور ان کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی ایس ڈبلیو او کنیکا گپت ا نے او ایس سی کی طرف سے فراہم کردہ مجموعی خدمات پر روشنی ڈالی ۔کمشنر سیکرٹری نے مرکزی اور ریاستی معاونت والی مختلف سکیموں کے بارے میں لوگوں میں بڑے پیمانے پر بیداری پر زور دیا۔ اُنہوں نے فیلڈ کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے جوش و جذبے کے ساتھ کام کریں۔