بارہمولہ//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ ( آر ڈی ڈی ) اور پنچائتی راج مندیپ کور نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر کے ہمراہ آج بارہمولہ ضلع کا دورہ کیا اور یو ٹی /ضلع کیپیکس بجٹ ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی اور پی آر آئی گرانٹس کے تحت اٹھائے گئے کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کے علاوہ ڈیلیوری ایبلز کی تفصیلات کا جائیزہ لینے کیلئے پنچائت گھر تپر میں افسران اور پی آر آئیز کی ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ میٹنگ بلائی ۔ انہوں نے جن دھن ابھیان کو بھی شروع کیا جو کہ بیک ٹو ولیج 4 ( بی 2 وی 4) کیلئے تیاری کا مرحلہ ہے ۔ شروع میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے آر ڈی ڈی کی مختلف اسکیموں کے تحت اٹھائے گئے کاموں کی ضلع وار /پنچائت وار صورتحال پیش کی اور ضلع میں مختلف اہداف کی کامیابیوں ، جاری کاموں ، زیر التوا اور دیگر مسائل کے بارے میں میٹنگ کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی مندیپ کور نے کہا کہ بی ٹو وی فور خالصتاً ایک منصوبہ بندی کی مشق ہو گی جس میں وزٹ کرنے والے افسران کام کی منصوبہ بندی کو تفصیلی اور مختلف اسکیموں کے تحت الگ کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جی پی ڈی پی پروگرام کا حصہ ہے اور گرام سبھا کے ہر رکن کو اس پروگرام میں حصہ لینا چاہئیے ۔ کمشنر سیکرٹری نے مزید کہا کہ تمام انتظامی سیکریٹریوں کو یو ٹی بھر میں جن ابھیان کے باضابطہ آغاز کیلئے تعینات کیا گیا ہے جو کہ اس ماہ کی 27 تاریخ سے شروع ہونے والے بیک ٹو ولیج کے چوتھے مرحلے کی تیاری کی مہم ہے ۔ مزید براں کمشنر سیکرٹری نے مختلف اسکیموں میں اہداف کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ اہداف کو مکمل طور پر حاصل کرنے کی کوشش کی جانی چاہئیے اور آر ڈی ڈی کے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ مزید جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں تا کہ اٹھائے گئے تمام کام مکمل ہوں ۔










