کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے بارہمولہ میں تجارتی اورصنعتی اَنجمنوں سے ملاقات کی

بارہمولہ//سٹیٹ ٹیکسز محکمہ کی طرف سے شمالی کشمیر کے مختلف تجارتی اور صنعتی انجمنوں کے ساتھ ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں ایک اِستفساری سیشن کا اِنعقاد کیا گیا۔کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جے اینڈ کے ڈاکٹر رشمی سنگھ جنہوں نے اِستفساری سیشن کی صدارت کی ، نے جی ایس ٹی سسٹم کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی جس میں ریونیو کی وصولی اور تعمیل میں اِضافہ ہوا اور تمام اِداروں کو ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن کو بڑھانے اور جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے کے دوران تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔میٹنگ میں سٹیٹ ٹیکسز اَفسران کے علاوہ مختلف شراکت داروں اور تجارتی اور صنعتی نمائندوں نے شرکت کی۔اِستفساری سیشن میں ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ اینڈ ریکوری شکیل مقبول نے بھی شرکت کی جنہوں نے کشمیر میں قائم کردہ سی جی ایس ٹی کے کام کے بارے میں جانکاری دی۔تجارتی اِداروں اور صنعت کاروں نے اِس طرح کے سیشنوں کے اِنعقاد پر محکمہ کا شکریہ اَد اکیا جس سے وہ بہت سے آپریشنل مسائل کو واضح کر سکتے ہیں ، تمام متعلقہ اَ پ ڈیٹ او رتجارت کو مزید آسان بنانے کی خاطر پالیسی ڈومین کے لئے اَپنی تجاویز بھی پیش کرسکتے ہیں۔اِس موقعہ پر متعلقہ اَفسران نے شراکت داروں کی طرف سے دئیے گئے مسائل اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔ کمشنر کی طرف سے جن مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے ان کو حل کیا گیا او رجو پالیسی معاملات سے متعلق تھے ان کا نوٹس لیا گیا۔ کمشنر نے شراکت داروں پر بھی زور دیا کہ وہ مخصوص مثالیں پیش کریں تاکہ مسائل کو جلد اَزجلد حل کیا جاسکے۔اِس موقعہ پرایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسزکشمیر نے خطبہ اِستقبالیہ دیا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ( ٹیکنیکل ) جموںوکشمیر وسیم راجا نے تکنیکی پرزنٹیش پیش کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ نارتھ شاہنواز بخاری نے بتایا کہ اِس سیشن کا اِنعقاد حکومت اور تاجروں کو متعلقہ معلومات کا اشتراک کرنے کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔سٹیٹ ٹیکسز آفیسر بارہمولہ اور سوپور مجید الاسلام نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔