کرشنا جنم بھومی شاہی عیدگاہ کیس کی 30ستمبر کو اگلی سماعت

کرشنا جنم بھومی شاہی عیدگاہ کیس کی 30ستمبر کو اگلی سماعت

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا میں قائم کرشنا جنم بھومی۔شاہی عیدگاہ تنازعہ کیس کی اگلی سماعت 30 ستمبر مقرر کی ہے۔ آج اس کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ مدعی (ہندو فریق) سے کچھ مقدمات میں ترمیم کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ بعض وکلاء کا کہنا تھا کہ انہیں آج ان مقدمات کی سماعت کے حوالے سے پیشگی معلومات نہیں مل سکیں۔جسٹس نائی جین نے یکم ؍ اگست 2024کو ہندو فریق کے مقدمات کو چیلنج کرنے والی مسلم فریق کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندو فریق کے تمام مقدمات برقرار ہیں۔