جے پی کا انتخابی ہ کھوکھلا، بے روز گاری پر قابو پانے اور امن کو قائم کرنے میں ناکام / بھرت سنگھ سولنکی
سرینگر // کانگریس دو دن کے اندر جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے اپنا منشور جاری کرے گی کاا اعلان کرتے ہوئے سینئر لیڈر بھرت سنگھ سولنکی نے بی جے پی کے انتخابی وعدوں کو کھوکھلا‘‘قرار دیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر بھرت سنگھ سولنکی نے کہا کہ کانگریس دو دن کے اندر جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے اپنا منشور جاری کرے گی ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہ کانگریس نیشنل کانفرنس اتحاد جموں و کشمیر میں برسراقتدار آئے گی جبکہ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کا صفایا کرنے، کشمیری پنڈتوں کی واپسی اور بحالی کو یقینی بنانے اور مقامی نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے۔کانگریس کے جموں و کشمیر امور کے انچارج نے کہا کہ حکومت کے قیام کے بعد اتحادی شراکت داروں کے ذریعہ ایک مشترکہ کم سے کم پروگرام (سی ایم پی) تیار کیا جائے گا تاکہ خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا ’’ کانگریس کا منشور تیار ہے اور انتخابات کے پہلے مرحلے سے پہلے دو دن کے اندر اس کا اعلان کیا جائے گا۔ ہمارا منشور جملوں پر مبنی نہیں ہوگا، اور ہم اس کے نفاذ کو یقینی بنائیں گ۔ انہوں نے کہا کہ تزویراتی لحاظ سے اہم جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر پوری قوم اور دنیا کی نظر ہے۔سولنکی نے کہا’’ ہمارا نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد ہے لیکن ہم اپنی پارٹی کے نظریے کے مطابق کام کرتے ہیں۔ جب ہم ایک حکومت بناتے ہیں، جو کہ ہونا لازمی ہے، تو ہم ایک سی پی ایم بنائیں گے اور اپنے منشور میں موجود اپنے تمام وعدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ‘‘ این سی کو زیادہ سیٹیں دینے پر سولنکی نے کہا کہ پارٹی کے لیے کسی بھی چیز سے زیادہ لوگوں کی فلاح و بہبود اہم ہے۔انہوں نے کہا ’’ہم ریاست کی بحالی، معمولات کو واپس لانے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور دونوں خطوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں‘‘۔ہفتہ کو ڈوڈا میں بی جے پی کی انتخابی مہم میں شامل ہونے والے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم کی تقریر بیان بازی سے بھری ہوئی تھی، جس کا زیادہ تر ہدف حزب اختلاف کی اہم پارٹی کے خلاف تھا۔انہوں نے کہا ’’ان کی (وزیراعظم) کی آمد سے ایک دن پہلے، ہمارے دو سپاہیوں نے ملحقہ ضلع کشتواڑ میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں جب کہ پونچھ ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں گولی باری جاری تھی‘‘۔سولنکی نے کہا’’یہ جموں خطہ میں ہو رہا ہے جو بی جے پی کے دور حکومت میں دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہو گیا ہے‘‘۔










