مارے گئے عسکریت پسند اعلیٰ تربیت یافتہ تھے پاکستان اپنے سابق فوجی جوانوں کواس طرف دھکیل رہاہے /اوپندر دیودی
سرینگر// کالا کوٹ راجوری میں سرحدوں کی حفاظت عسکریت کے خاتمے کے لئے اپنے جانوں کانظرانہ پیش کرنے والے دو کپٹنوں ایک حولدار سمیت اہلکاروں کوگرمائی دارلخلافہ جموں میں شاندار خراج عقیدت ۔جموں وکشمیرکے ایل جی ڈائریکٹرجنر ل آف پولیس آئی جی جموں 16کارپس کے ناردھارن کمانڈر زمینی ہوائی فوج اور سیول انتظامیہ کے افسران نے جان بحق ہونے والے جوانوں کے تابوت پرپھولوں کے دائرے رکھے گارڈ آف آنر پیش کیااور سلامی بھی دے دی گئی ۔وطن عزیز کی حفاظت اور عسکریت کے خاتمے کے لئے ہمارے دو افسروں سمیت پانچ جوانوں نے اپنی جانوں کانظرانہ ہیش کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے ناردھارن کمانڈر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جموںو کشمیرمیں غیرملکی عسکریت پسندوں کوداخل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ مقامی نوجوان عدم دستیابی کے بعد پاکستان اپنے سابق فوجی اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کررہاہے ۔عسکریت پسندوں کی تعدا دکے بارے میں اگرکچھ بتایانہیں جاسکتاہے تاہم 20سے 25کے قریب عسکریت پسندسرگرم ہیں دوخون خوار عسکریت پسندوں کوطویل مدت کے بعد اپنے منتقی انجام تک پہنچایاگیا جس سے خطہ چناب میںعسکریت کو بڑادھچکا لگ گیا ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق کالاکوٹ راجوری کے مضافات میں 48گھنٹوں کی جھڑپ کے دوران جان بحق ہوئے دو کپٹنوں اور ایک حولدارسمیت پانچ جوانوں کوجموں میں شاندار خراج عقیدت اداکیااور اس سلسلے میں تعزیتی میٹنگ کاانعقاد کیاگیا جہاں جان بحق ہوئے فوجی افسروںاوو جوانوںکی میتیں رکھی گئی۔ فوج پولیس سیول انتظامیہ کے افسران کے علاوہ جموںو کشمیرکے ڈائریکٹرمنوج سنہا ڈائریکٹرجنرل آف پولیس آر آرسوائین آئی جی جموں ناردھارن کمانڈر اوپندر دیدی کے علاوہ سیول او رپولیس انتظامیہ کے افسران نے جانبحق ہوئے فوجی جوانوںکے تابوت پرپھولوں کے دائیرے رکھے ا اس موقعے پرفوج کی جانب سے گارڈ ا ٓف آنر پیش کیاگیااور سلامی دے دی گئی ۔جموں وکشمیرکے ایل جی ڈائریکٹرجنرل آف پولیس نے جان بحق ہوئے فوجی افسروں اور جوانوں کوشاندار الفاظ میںخراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہاکہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر عسکریت کے خاتمے اور ملکی حفاظت کویقنی بنانے کے لئے ہمارے جوانوں نے شہادت حاصل کی اور ان کی یہ شہادت کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں جائے گی ۔اس موقعے پر ناردھارن کمانڈر لیفننن جنرل اوپندر دیودی نے کہاکہ48گھنٹوں کی اس جھڑپ میں ہمارے دو فوجی افسر اور تین جوانوں سمیت پانچ اہلکاروں میں اپنی جانوں کانظرانہ پیش کیاتاہم اس جھڑپ میں خوار ڈانگری بٹہ دوریاں حملوں میں ملوث دوعسکریت پسندوں کوانہیں مار گرایا۔انہوںنے کہاکہ راجوری پونچھ اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں مزکورہ عسکریت پسند کافی عرصے سے سرگرم تھے اورہروقت پولیس فورسزکوچکما دے کر بچ جاتے تھے تاہم ان کی ہلاکت کے بعد خطہ پیرپنچال میں عسکریت کوبہت بڑا دھچکالگ گیا ۔انہوںنے کہانہ صرف عسکریت کمزور ہوگی بلکہ پاکستان او رپاکستانی کشمیرمیں مقیم آئی ایس آئی او عسکری کمانڈروں کاحوصلہ بھی گرگیاہے ۔انہوںنے کہامارے گئے عسکریت پسند اعلیٰ تربیت یافتہ تھے اسلحہ اور گولہ بارود کی انہوں نے پاکستان اورافغانستا ن میں انہوںتربیت حاصل کی ہے۔ انہوںنے کہامقامی نوجوان کی عدم دستیابی کے بعد پاکستان جموںو کشمیرمیں پنے ریٹائرڈ فوجی جوانوں کو بیجے میں بھی گریز نہیں کر رہاہے ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیرمیں امن درہم برہم کرنے عسکریت کومضبوط مستحکم بنانے کے لئے پاکستان اپنے ناپاک ارادوں کو مضبوط اور کامیاب بنانے کی بھرپورکوششیں کررہاہے تاہم فوج نیم فوجی دستے جموںو کشمیرپولیس سی آر پی ایف ان کے تمام منصوبوں پرپانی پھیردینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔خطہ پیرپنچال میں عسکریت پسندوں کی تعدا دکے بارے میں پوچھے گئے سوال کاجواب دیتے ہوئے ۔انہوں کہاکہ عسکریت پسندوں کی تعد ادکے بارے میں اگرچہ کچھ نہیں کہاجاسکاہے تاہم پچھلے دو برسوں سے خطہ پیرپنچال میں عسکریت کوزندہ رکھنے کے لئے بہت کچھ کررہے ہے اور20-25عسکریت پسندوں کے سرگرم کے لئے اطلاعا ت مل رہے ہے جسے کئی ایک کومنتقی انجام تک پہنچایاگیاہے۔ انہوںکہا جموںو کشمیرمیںعسکریت کے خاتمے کے لئے بہت کچھ کیاجارہاہے اور جمو ںکشمیرمیں عسکریت کا ہرحال میں خاتمہ ہوگا اور ہمسایہ ملک کے اراودں کوہم کامیاب نہیں ہونے دینگے۔










