سری نگر//حکومت جموں و کشمیرکے فلیگ شپ عوامی رسائی، شرکت اور فیڈ بیک پروگرام ’’بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے پروگرام کے سلسلے میں کلچرل یونٹ کشمیر ڈی آئی پی آر نے آج گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہانجی گنڈ چاڈورہ بڈگام میں نکڑ ناٹک اور لڈی شاہ کا اِنعقاد کیا۔کرم بلند فوک تھیٹر چاڈورہ کے فنکاروں نے اَپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماضی کی بیک ٹو وِلیج مہمات کی کامیابی اور مختلف سرکاری سکیموں اور پروگراموں کے تحت جموںوکشمیر کی دیہی آبادی کی خوشحالی کو اُجاگر کیا۔اِس موقعہ پر جی ایم ایس ہانجی گنڈ کے طلباء نے بھی شرکت کی۔ اُنہوں نے بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔ جی ایم ایس ہانجی گنڈ کے طلباء، عملہ اور علاقے کے بزرگ شہریوں نے اس پروگرام کو دیکھا اور اس طرح کے بیداری پروگراموں کے انعقاد پر ثقافتی یونٹ کشمیر ڈی آئی پی آر کی سراہنا کی۔










