جموں//ڈپٹی میئرمیونسپل کارپوریشن جموں بلدیو سنگھ بلوریا نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی ۔ڈپٹی میئر کے ساتھ چیئرمین جے ایم سی سٹینڈنگ کمیٹیز راج کمارترکھان بھی تھے، نے لیفٹیننٹ گورنر کو صفائی عملے کو مضبوط بنانے ، جے ایم سی کی مالیاتی کمیٹی کے کام کرنے ، بنیادی سروس فنڈکی تشکیل ، سرکاری ہسپتال میں طبی عملے کی دستیابی ، گنگیال اور میونسپل کارپوریشن کے کام سے متعلق دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اِسی طرح بی جے پی کے سینئر لیڈر راجو شرما نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور رئیل سٹیٹ سیکٹر کے مسائل کوپیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود سے تبادلہ خیال کے دوران ان کے پیش کردہ مسائل اور مطالبات پر مناسب غور کرنے کا یقین دِلایا۔










