ڈاکٹر پیوش سنگلا نے متھوار میں ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کیا

جموں//سیکرٹری ریونیو ڈاکٹر پیوش سنگلا جن کے پاس سیکرٹری منصوبہ بندی ، نگرانی اور ترقی محکمہ کا چارج بھی ہے ، نے آج جاری بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام کے دوران بلاک متھوار جموں میں پنچایت متھوار کا پربھاری آفیسر کی حیثیت سے دورہ کیا۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے متھوار میں منعقدہ عوامی دربار کے دوران لوگوں کے ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بیک ٹو ولیج رسائی پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اسے منصوبہ بندی کی ایک اہم مشق قرار دیا جو دستیاب وسائل پر غور کرتے ہوئے شکایات کو دور کرنے اور عوامی مطالبات کو پورا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔اُنہوں نے مائیکرو پلاننگ کے عمل میں تمام شراکت داروں کو شامل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی کیوں کہ یہ قابل عمل منصوبوں کی تخلیق کو ممکن بناتا ہے اور منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بناتا ہے۔اُنہوںنے اپنے خطاب میںلوگوںکو یقین دِلایا کہ حکومت عوام تک رسائی اور عام آدمی کو مقرر وقت اور پریشانی کے بغیر خدمات فراہم کرنے کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔اُنہوں نے اِنفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کے مؤثر اِستعمال کا ذکر کیا جس نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی تقریباً 30 خدمات کو ڈیجیٹل انٹرفیس کے ذریعے عوام کے لیے قابل رسائی بنا یا ہے۔سیکرٹری ریونیو نے پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے تحت خدمات کی کوریج اور آٹو اپیل سسٹم کی عمل آوری پر بھی روشنی ڈالی جو شفاف اور جوابدہ خدمات کی فراہمی کے لئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اُنہوںنے عوام کی جانب سے موصول ہونے والے مثبت فیڈ بیک پر اَپنے اطمینان کا اِظہار کیا جو ترقی کو فروغ دینے اور پنچایت کی خوشحالی کو یقینی بنانے میں بیک ٹو ولیج پروگرام کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔اِس موقعہ پرڈاکٹرپیوش سنگلا نے موجود سرپنچ اور دیگر پنچایتی راج کے نمائندوں کی گرام سبھا ترقیاتی منصوبوں کی عمل آوری میں ان کی وقف منصوبہ بندی اور نگرانی کے لئے سراہنا کی۔ اُنہوں نے انہیں متھوار کی ترقی کے لئے لائن ڈپارٹمنٹوں کے ساتھ قریبی تال میل سے کام جاری رکھنے کی ترغیب دی۔اُنہوں نے عوام سے بات چیت کرنے کے بعد منریگا، پی ایم اے وائی یو، فائنانس کمیشن گرانٹس وغیرہ سے پنچایت میںبنائے گئے اثاثوں کا دورہ کیا، گورنمنٹ مڈل سکول ماوا کے طلبأ سے بات چیت کی، آنگن واڑی سینٹر کے ساتھ ساتھ پوشن واٹیکا کے کام کاج کا معائینہ کیا اور شروع کیا اور امرت سروور کے تحت آبی ذخائر کی بحالی کا کام کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پرجے ٹی ڈائریکٹر، پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ سنیل پنڈتا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموںسندیپ سیونیترا، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس جموں، سب ڈویژنل مجسٹریٹ جموں شمالی، چیف ایجوکیشن آفیسر جموں، تحصیل دار اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرمتھوار،سرپنچ اور دیگر پی آر آئیز موجود تھے۔