50 بستروں والے آیوش ہسپتال کے قیام کیلئے زمین کی نشاندہی کرنے کی ہدایت
رام بن//خواتین اور اطفال کی ترقی اور آیوروید ، یاگا ، نیچرو پیتھی ، یونانی ، سدھا اور ہیومو پیتھی ( آیوش ) کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجا پرا مہیندر بھائی نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر یو ٹی کے لوگوں کیلئے تمام مرکزی اسپانسر شدہ ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کے فوائد کو بڑھانے کیلئے پابند عہد ہے ۔ استفاہ کنندگان پر مبنی اسکیم کو جاری رکھنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ مرکزی وزراء پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت جموں و کشمیر یو ٹی کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں تا کہ نچلی سطح پر سماجی تحفظ کی تمام اسکیموں اور تین درجے پنچائتی راج نظام کے نفاذ کے اثرات کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ وزیر نے یہ بات آج یہاں کانفرنس ہال ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس رام بن میں ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لینے کیلئے بلائی گئی جائیزہ میٹنگ کے دوران پی آر آئی کے ساتھ بات چت کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر منجا پرا نے بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں کی تخلیق جیسے یتیم خانہ ، اولڈ ایج ہوم ، بیواؤں اور بچوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے جو اب بھی معاشرے کے کمزور طبقے سمجھے جاتے ہیں، پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے آنگن واڑی اور آشا کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 6 سال سے چھوٹے بچوں ، حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کی پرورش کریں تا کہ ایک محفوظ مستقبل کا گہوارہ ایک صحت مند نسل پر منتقل ہو ۔ انہوں نے سماجی بہبود اور صحت کے محکموں کی اسکیموں کو خواتین اور بچوں کی ترقی کے اقدامات کے فروغ کے کلیدی اشارے کے طور پر بیان کیا ۔ ڈاکٹر منجا پرا نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ منریگا کے ساتھ کنور جنس موڈ میں آنگن واڑی مراکز کی تعمیر کے امکانات تلاش کریں ۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ٹوائلٹ کی مناسب سہولیات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں بالخصوص طالبات کے اسکول چھوڑنے کی شرح کو کنٹرول کرنے کیلئے دیگر ضروری اقدامات کریں ۔ محکمہ سماجی بہبود کو ہدایت دیتے ہوئے کہ ضع میں خصوصی طور پر معذور افراد کو تمام ضروری امدادی سازو سامان کی بغیر کسی پریشانی کے دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیر نے متعلقہ افراد کو عام لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں میں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔ وزیر نے خواتین اور بچوں ، بے سہارا اور معاشرے کے دیگر کمزور اور پسماندہ طبقات کی بہتری کیلئے سماجی بہبود اور آیوش کی وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے تمام شعبوں بالخصوص سماجی بہبود ، آئی سی ڈی ایس ، صحت ، آیوش ، تعلیم اور متعلقہ شعبوں میں جدید انفراسٹرکچر تشکیل دے کر ضلع رام بن کو ایک ترقی یافتہ ضلع بنانے کا عہد کیا ۔ چئیر پرسن ضلع ترقیاتی کونسل رام بن ڈاکٹر شمشاد شان اور صدر میونسپل کونسل رام بن ،چئیر پرسن بی ڈی سی راجیشور کمار ، ڈی ڈی سی ممبر شمیم اختر پر مشتمل وفود نے اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی ضروریات کے مختلف مطالبات پیش کئے اور ان کے جلد از جلد ازالے کا مطالبہ کیا ۔ مطالبات کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ان کے مطالبات پر غور کیا جائے گا ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو 50 بستروں والے آیوش ہسپتال کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی کرنے اور مزید کارروائی کیلئے تجویز پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ قبل ازیں وزیر موصوف نے ایک نمائشی اور بیداری کیمپ کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے دیگر معززین کے ساتھ مختلف محکموں کی طرف سے ان کی مصنوعات کی نمائش کرنے والے سٹالوں کا معائینہ کیا ۔ وزیر نے تیجسوانی اسکیم کے تحت چیک تقسیم کرنے کے علاوہ سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کے منظوری لیٹر ، آپ کی زمین آپ کی نگرانی کے تحت اراضی کے مالکان کو اراضی کی پاس بکس سونپیں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایوش ڈاکٹر موہن سنگھ ، پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس جہانگیر ہاشمی ، اے ڈی سی ہربنس لال شرما ، جی ایم ڈی آئی سی رویندر آنند ، اے سی ڈی اشوک سنگھ کے علاوہ اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔










