dooran

چیف سیکرٹری نے گزٹیڈ افسران کیلئے SPARROW پورٹل کا آغاز کیا

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں حکومت کے تمام گزٹیڈ افسران کیلئے اسمارٹ پرفارمنس اپریزل رپورٹ ریکارڈنگ آن لائن ونڈو (SPARROW ) سسٹم کا آغاز کیا ۔ اے آئی ایس اور جے کے اے ایس افسران کی کارکردگی کی تشخیص کی رپورٹس کے مشابہت پر حکومت جموں و کشمیر نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام گزٹیڈ افسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کو مینوئل کے بجائے اب آن لائن کر دیا جائے گا اس کے لئے نیا SPARROW سافٹ وئیر جس کی یو آر ایل https://jaksparrow.jk.gov.in بنایا گیا ہے ۔ تکنیکی مداخلت سے یو ٹی حکومت کے تمام گزٹیڈ افسروں کو فائدہ پہنچے گا اور اس کا مقصد زیادہ شفافیت لانا ، منتقلی کے دوران تشخیصی رپورٹس کے نقصان سے بچنا ، بہتر نگرانی اور کارکردگی کے جائزوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے ۔ اس پروجیکٹ کو محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ اور نیشنل انفارمیٹکس سنٹر کے تعاون سے نافذ کر رہا ہے ۔ SPARROW سسٹم نہ صرف اے پی آر کی دستی ریکارڈنگ کی کارروائی میں ہونے والی تاخیر پر قابو پائے گا بلکہ صارف دوست انٹر فیس کے ذریعے کہیں بھی کسی بھی وقت الیکٹرانک فائلنگ کی سہولت فراہم کرے گا ۔ ای ۔ اے پی آر فارمز کی ریکارڈنگ اور بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت فوری اور آسان ہو گی کیونکہ ان بلٹ الرٹ میکانزم اور ورک فلو کے دوران مختلف طریقوں سے آن لائن اسٹیٹس کی جانچ پڑتال ہو گی ۔ نئے نظام میں محکمہ کسٹوڈین کے طور پر اس انفرادی افسر کو آن لائن خالی اے پی آر فارم بھیجیں گے جس کی اطلاع دی جا رہی ہے ۔ متعلقہ افسر اپنے رپورٹنگ آفیسر کو جمع کرانے کیلئے خود تشخیص آن لائن بھرے گا ۔ اے پی آر رپورٹنگ آفیسر سے ریویونگ آفیسر اور آخر میں ایکسیپٹنگ اتھارٹی کے پاس وقت کے پابند اور بغیر کسی رکاوٹ کے منتقل ہو جائے گا ۔ چیف سیکرٹری نے پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے ہدایت دی کہ 2021-22 اور اس سے پہلے کے برسوں سے متعلق تمام گزٹیڈ افسران کے اے پی آر اب اس پورٹل پر صرف آن لائن موڈ میں پروسیس کئے جائیں گے اور تمام گزٹیڈ افسران کے سلسلے میں اے پی آر کی مزید فزیکل پروسیسنگ نہیں ہو گی ۔ اس طرح وہ افسران بھی جنہوں نے سال 2021-22 کیلئے پہلے سے ہی اے پی آر جمع کرائے ہیں ، اب انہیں لازمی طور پر پورٹل پر الیکٹرانک طور پر اپنے اے پی آر فائل کرنی ہو گی ۔ خود تشخیص کو بھرنے کے سلسلے میں ٹائم لائینز اس مقصد کیلئے 15 ستمبر سے 31 اکتوبر تک بڑھا دی جائیں گی ۔ اس کے مطابق حکام کو شروع کرنے ، جائیزہ لینے اور قبول کرنے کے سلسلے میں دیگر ٹائم لائینز پر بھی نظر ثانی کی جائے گی ۔ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے کہا گیا کہ وہ نئے سسٹم میں آسانی سے منتقلی کیلئے اس موضوع پر افسران کی وسیع تربیت کرے اور فائل کرنے والے افسران کی سہولت کیلئے مدد کی ویڈیوز پورٹل پر اپ لوڈ کرے ۔ اس کے علاوہ چیف سیکرٹری نے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے کہا کہ اس سال کے دوران اے پی آر لکھنے میں کوتاہی کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں اور ناقص افسران کے خلاف کارروائی شروع کریں ۔