چیف سیکرٹری نے ضلع بڈگام میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ترقیاتی پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل اور فلاحی سکیموں کو مکمل کرنے کی ہدایت

بڈگام//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ضلع بڈگا م کا دورہ کیا تاکہ ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں اور مختلف محکموں کی طرف سے شروع کی گئی فلیگ شپ سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔چیف سیکرٹری نے ضلع کیپکس بجٹ 2021-22ء اور 2022-23ء ، سی ایس ایس سمیت ضلعی کیپکس بجٹ کے تحت مالی اور طبعی پیش رفت ،ضلعی بجٹ 2022-23ء کے تحت فزیکل پروگریس ، سٹیٹس آف بیک ٹو وِلیج پروگرام اور دیگر فلیگ شپ پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے پروجیکٹوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ جاری کاموں کی پیش رفت کو تیز کریں ۔ابتداً ، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی کاموںاور فلیگ شپ سکیموں کی شعبہ وار تفصیلی پرزنٹیشن دی۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام سکیموں پر مؤثر عمل آوری اور تمام سکیموں کے تحت صد فیصد اہل مستحقین کی کوریج کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی مستحق مستفید نہ رہ جائے ۔اُنہوں نے تمام اَفسران کو نچلی سطح پر بہتر نتائج کے لئے کوآرڈی نیشن سے کام کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں محکمہ زراعت کو ڈسٹرک ایگری کلچر اینڈ ایکسپورٹ پلان تیار کرنے اور دالوں کی پیداوار بڑھانے اوربھیڑ پالن محکمہ کو ضلع میں گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے کہا گیا ۔ایف سی ایس اور سی اے کو ہدایت دی گئی کہ وہ ضلع کے دُور دراز بلاکوں میں راشن ڈیپو کی دستیابی کے بارے میں سروے کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی گئی کہ وہ گرام پنچایت کی سطح پر کھیلوں اور بیداری کی سرگرمیوں کا اہتمام کریں تاکہ نوجوانوں کو آمدنی پیدا کرنے والی مختلف سکیموں کے بارے میں حوصلہ افزائی کی جاسکے اور ان کی توانائی کو صحیح سمت میں اِستعمال کرنے کے لئے خود روزگار یونٹوں کے قیا م کی خاطر ان کو شامل کیا جائے ۔ محکمہ روزگار کو بتایا گیا کہ وہ ضلعی ایمپلائمنٹ پلان تیار کرے اور دیگر متعلقہ محکموں کے تعاون سے ورکشاپ کا اِنعقاد کرے۔دورانِ میٹنگ جی ایم ڈی آئی سی کو ہدایت دی گئی کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کو ضلع میں اَپنے یونٹوں کو قائم کرنے میں سہولیت فراہم کریں۔چیف سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ سپورٹس اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پنچایت اور ضلعی سطح پر کھیلوں اور سرگرمیوں کا اہتمام کریں اور ہر ایک کی شرکت کو یقینی بنائیں۔اِسی طرح دیہی ترقی محکمہ سے کہا گیا کہ وہ پی آر آئیز کی مدد سے دیہی علاقوں میں گھر گھر ٹھوس فضلہ جمع کرنے کو یقینی بنائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو مزید کہا گیا کہ وہ 30 دِن کے اَندر سکولوں میں تدریسی عملے کی ریشنلائزیشن کو یقینی بنائیں ۔ اِس کے علاوہ تمام سرکاری سکولوں میں بیت الخلاء اور پینے کے پانی کی سہولیت بھی فعال ہونی چاہیے۔چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے پی ایم جی ایس وائی اور پی ڈبلیو ڈی سیکٹر کی سڑک کے لحاظ سے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ کام کی پیش رفت میں تیزی لائی جائے اور مقررہ وقت کے مطابق حکومت کے مقررکردہ اہداف کو حاصل کیا جائے۔اُنہوں نے جل جیون مشن کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور اِس عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف سیکرٹری کو مالی سال 2021-22 کے دورا ن بی ٹو وِی تھری کے تحت کئے گئے کاموں اور اَب تک مکمل کئے گئے کاموں میں جانکاری دی ۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ ان کاموں کی نشاندہی کریں جو گذشتہ پروگراموں کے تحت زیر اِلتوأ ہیں اور انہیں جلد اَز جلد مکمل کریں۔مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان نے چیف سیکرٹری کو اَپنے متعلقہ محکموں کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سکیموں کی صورتحال اور ان کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا گیا کہ وہ تمام جاری ترقیاتی کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ضلعی اَفسران سے رائے لیں۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے دودھ پتھری ، توسہ میدا ن اور یوس مرگ کے سیاحتی مقامات کو فروغ پر زور دیا اور تمام سیاحتی مقامات پر سیاحت سے متعلق سرگرمیوں کے اِنعقاد کے لئے متعلقہ اَفراد کو تیار رہنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ سیاحتی مقامات پر مناسب صفائی ستھرائی اور دیگر تمام مطلوبہ سہولیتیں فراہم کرنے کے علاوہ وہاں سیاحوں کے بغیر کسی پریشانی کے قیام کے لئے ہٹوں ، کیفے ٹیریا اور لیوریٹری کمپلیکس جیسی سہولیات بھی قائم کی جائیں ۔چیف سیکرٹری نے رجسٹرڈ مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ اُجرت فراہم کرنے اور دیرپا دیہی اثاثے بنانے کے لئے منریگا کو دیگر سکیموں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر زوردیا۔اُنہوں نے تمام جاری پروجیکٹوں پر کام کو تیز کرنے اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہاتھ میں لئے گئے کاموں کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا۔اُنہوں نے اَفسران کو تال میل سے کام کرنے اور تمام ترقیاتی پروجیکٹوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں چیئرمین ضلعی ترقیاتی کونسل نذیر احمد خان، پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ایس پی بڈگام طاہر سلیم ، چیف اِنجینئرا ن آر اینڈ بی ، کے پی ڈی سی ایل ، جل شکتی ،باغبانی ، تعلیم ، صحت ، آر ڈی ڈی ، بھیڑو پشو پالن، کمانڈ ائیریا ، محکمہ زراعت کے سربراہان اور ضلعی اور سیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔