CS holds direct interaction with Visiting Officers PRIs

چیف سیکرٹری نے دورہ کرنے والے اَفسران اور پی آر آئیز کے ساتھ براہِ راست بات چیت کی

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بیک ٹو وِلیج جاری پروگرام میں آج وِزٹنگ اَفسران اور پی آر آئی کے نمائندوں کے ساتھ براہِ راست بات چیت کی جس میں وہاں موجود لوگ بھی شامل تھے۔سیشن میں پرنسپل سیکرٹری اطلاعات اور اعلیٰ تعلیم محکمے روہت کنسل ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور دیگر متعلقہ اَفسران نے بھی شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے اَفسران سے ان سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا جو وہ اَنجام دینے جارہے ہیں ۔ اُنہوں نے ان سے اِس پروگرام کے دوان لوگوں کے ردِّعمل کے بارے میں پوچھا اور ان پر زور دیا کہ رَسائی پروگرام کے اِس چوتھے مرحلے کے دوران لوگوں کے تمام جائز مسائل کو حل تلاش کرنا چاہیے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے پی آر آئی نمائندوں سے متعلقہ محکموں کے ردِّعمل کے بارے میں بھی پوچھا۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ ہر گائوں میں تمام خدمات اور سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوں نے پی آر آئی اور لوگوں کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ اَپنے مطالبات کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شکایات کو فوری طور پر نمٹانے کے لئے پروگرام میں شرکت کریں۔اُنہوں نے پی آر آئی کے ہر نمائندے سے لینڈ پاس بک ، گولڈن کارڈوں ، راشن کی فراہمی ، نلکے کے پانی کے کنکشن ، سڑکوں ، پنچایتوں میں کھیل میدانوں ، سی ایس سی کی دستیابی ، بڑھاپے اور بیوہ پنشن اور مختلف محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات کے بارے میں بیداری کے بارے میں پوچھا۔چیف سیکرٹری نے وِزٹنگ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے تمام فیلڈ اَفسران اور ملازمین اِس عوامی رَسائی پروگرام کے دوران موجود رہیں۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ عوام کو آن لائن دستیاب سینکڑوں خدمات کے علاوہ گھر بیٹھے ان خدمات کو حاصل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی پوری طرح آگاہ کیا جائے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے دورہ کرنے والے اَفسران سے کہا کہ محکمہ ریونیو کی طرف سے لینڈ پاس بک ، بینکوں سے خود روزگار کے مواقع ، محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے پنشن ، محکمہ صحت کی طرف سے گولڈن کارڈ ، محکمہ جل شکتی کی طرف سے پانی کے کنکشن اور دیگر سہولیات جیسے سڑکیں ، کھیل میدان ، سکولوں میں تدریسی عملہ ، ترجیحی طور پر ان کی طرف سے دیکھا جانا چاہیے ۔ اُنہوں نے اَفسران سے پروگرام کے دوران گائوں والوں کو ان تمام خدمات اور یوٹیلٹیز کو دستیاب کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت دی اور ان کے فالو اَپ او ربعد میں ازالہ کے لئے ریکارڈ کی گئی خامیوں کو دور کیا۔چیف سیکرٹری کے ذریعہ آج جن پنچایتوں کی عملی طور پر نگرانی کی گئی ان میں گارووا۔ اے ، نادی ہال ۔ اے ، بانڈی پورہ میں آراگام، نیل ، کھاری او ررام بن کی گرام پنچایتین ، بانہا ل کے کسکوٹ ، چریل اور دیگر مختلف اَضلاع میں درجنوں دیگر شامل ہیں۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ چیف سیکرٹری پورے یوٹی میں تقریباً 300 گرام پنچایتوں میں اِس بیک ٹو وِلیج پروگرام کی نگرانی کرنے والے ہیںاور یہ مشق اِس پروگرام کے اِختتام تک آنے والے دِنوں میں جاری رہے گی۔