ہائی وے پر ٹرک ہولڈنگ ایریاز تیار کرنے کی ہدایت
رام بن//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی پی ) دلباغ سنگھ کے ساتھ آج ضلع رام بن میں بانہال ۔ ناشری اسٹریچ کی چار لیننگ، قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کی صورتحال اور جاری کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ چیف سیکرٹری کے ساتھ پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری شلیندر کمار، ڈویژنل کمشنر جموں ، انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈی کے آر ، علاقائی افسر ( آر او ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا ، ایس ایس پی رام بن ، اے ڈی ڈی سی ، کلکٹر لینڈ ایکوزیشن اور متعلقہ افسران بھی تھے ۔ چیف سیکرٹری نے حساس مقامات کا دورہ کیا اور چمبل واس کے علاقے رامپاڈی میں ٹرکوں کو رکھنے کی تجویز پیش کی اور آر او این ایچ اے آئی کو ہدایت دی کہ وہ بانہال ناشری اسٹریچ پر قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر پڑے ملبے کو فوری طور پر صاف کریں تا کہ ڈبل لین گاڑیوں کی آمدورفت کو ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی بھی کی جا سکے ۔ چیف سیکرٹری نے پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) محکمہ کی سربراہی میں اور انتظامی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں ۔ ڈویژنل کمشنر جموں ، آئی جی ٹریفک ، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی رام بن بانہال ۔ ناشری اسٹریچ کے درمیان این ایچ 44 پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو آسانی سے منظم کرنے کا منصوبہ پیش کریں گے ۔ چندر کوٹ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے آئی جی پی ٹریفک کو ہدایت دی کہ وہ قومی شاہراہ کے بند ہونے کی صورت میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے بانہال ۔ رام بن کے درمیان تمام 4 مجوزہ مقامات پر ہولڈنگ ایریا منیجمنٹ سے متعلق جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل درآمد کریں ۔ ریجنل آفیسر این ایچ اے آئی کو چوڑا کرنے کے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ان سے کہا کہ وہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت کیلئے موجودہ ہائی وے کی میکڈمائیزیشن کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے ایس ایس پی رام بن اور آر او این ایچ اے آئی کو ہدایت دی کہ وہ میکڈمائیزیشن کے کام کا وقت طے کریں تا کہ مذکورہ سڑک پر مسافروں اور پھل لے جانے والے ٹرکوں کو تکلیف نہ ہو ۔ انہوں نے آر او این ایچ اے آئی کو ہدایت دی کہ وہ تمام خطر ناک سلائیڈ والے علاقوں میں افرادی قوت اور مشینری کو بڑھا دیں تا کہ سڑک سے لینڈ سلائیڈنگ اور ملبہ کو فوری طور پر صاف کیا جا سکے اس کے علاوہ گڈھوں کو بھرنے اور تباہ شدہ سڑک کی میٹلنگ کے علاوہ بغیر کسی پریشانی سے ٹریفک کی نقل و حرکت کو برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے انہیں ہدایت دی کہ وہ ان راستوں پر سی سی ٹی وی نصب کریں تا کہ چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا سکے اور گاڑیوں کو پھنسے ہوئے وقت کا درست اندازہ لگایا جائے ۔ ڈاکٹر مہتا نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام مسافروں کو فوری مدد کیلئے 24 گھنٹے ہیلپ لائین نمبر فراہم کریں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ 12گھنٹے کے چکر کے بعد ٹرک ڈرائیوروں کے متبادل دنوں کی بجائے مخالف سمتوں سے جانے کے امکانات تلاش کریں ۔ دریں اثنا پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹریدک اور محکمہ پولیس کو گاڑیوں کی نقل و حرکت کو موثر طریقے سے منظم کرنے اور شاہراہ پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کے آسانی سے گذرنے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ قبل ازیں آئی جی پی ٹریفک نے ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی اور میٹنگ کو جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی ٹریفک کی نقل و حرکت کے بارے میں بریفنگ دی ۔










