سرینگر //چیف جسٹس ، جسٹس علی محمد ماگرے نے آج سرینگر میں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ کی صدارت کی اور ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کولگام اور منصف کورٹ دمہال ہانجی پورہ کی نئی عمارت کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں رجسٹرار جنرل سنجیو گپتا ، رجسٹرار جوڈیشل سرینگر ، ایم ڈی ہاوسنگ بورڈ ورچول موڈ کے ذریعے ، جوائینٹ ڈائریکٹر ہاوسنگ بورڈ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کولگام اور دیگر مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران چیف جسٹس نے افسران کو کام کی جلد تکمیل کی ہدایت دی تا کہ کورٹ کمپلیکس کو ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے ۔ چیف جسٹس نے میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ کی ضلعی عدلیہ میں انصاف کے بہتر انتظام کیلئے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی تا کہ وکلاء کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ میٹنگ کے دوران اے ڈی سی کولگام نے چیف جسٹس کو کولگام میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اور دمہال ہانجی پورہ میں منصف کورٹ کی نئی عمارت کے کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔










