سری نگر//جموں و کشمیر حج کمیٹی کی چیئرپرسن سفینہ بیگ نے آج جموں و کشمیر حج کمیٹی کی 17 ویں میٹنگ حج ہاؤس بمنہ سری نگر میں طلب کیا۔میٹنگ میں جموں و کشمیر حج کمیٹی کے وائس چیئرمین،دیگر ممبران اور اَفسران نے شرکت کی۔ابتداً،چیئرپرسن نے جموں و کشمیر حج کمیٹی کی 16ویں میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کا مکمل جائزہ لیا۔ میٹنگ میں حج 2023 ء کے دوران حجاج کرام کو درپیش مسائل،خادم الحجاج کے کردار اور اصلاح کے دائرہ کار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔چیئرپرسن نے میٹنگ کے شرکاء سے حج 2024 ء کو بہتر بنانے کے لئے اُٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کیں۔ میٹنگ میں دیگر اَمور کے علاوہ ریونیو جنریشن، وارنٹ آف پریزیڈنس، جموں میں حج ہاؤس کی تعمیر اور حج ہاؤس کمپلیکس کی تزئین و آرائش وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔










