پلوامہ//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال کے چترگام علاقے میں بدھ کوایک خونخوار ریچھ کے حملے میں وائلڈ لائف کے ایک ملازم سمیت4 افراد زخمی ہو گئے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق سب ضلع ترال کے چترگام علاقے میں ریچھ کے حملے میں محکمہ وائلڈ لائف کاایک ملازم اور 3 مقامی باشندے زخمی ہو گئے۔ذرائع نے کہا کہ تمام زخمیوں کو سرکاری صحت مرکز چترگام میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعدازاں چاروں زخمیوںکومزید علاج کیلئے سب ضلع اسپتال ترال منتقل کر دیا گیا۔ریچھ کے اس حملے کے بعدپورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے اورمقامی لوگوںنے محکمہ وائلڈلائف کے افسران سے مطالبہ کیاہے کہ وہ علاقے میں گھوم رہے ریچھ اوردیگر جنگلی جانوروں کوپکڑنے کی کارروائی عمل میں لائیں۔










