پہاڑی ضلع شوپیان میں محض3دنوںمیں ٹارگٹ کلنگ کادوسرا واقعہ،ضلع بھرمیں خوف وہراس کی لہر

پہاڑی ضلع شوپیان میں محض3دنوںمیں ٹارگٹ کلنگ کادوسرا واقعہ،ضلع بھرمیں خوف وہراس کی لہر

لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی ہائبرڈملی ٹنٹ اوراسکا ساتھی گرفتار،تفتیش جاری:ADGPوجئے کمار

شوپیان ،سری نگر//جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں محض3دنوںمیں ٹارگٹ کلنگ کادوسرا واقعہ رونماہوا،جس میں دوران شب2غیر مقامی مزدورہلاک ہوئے جبکہ15اکتوبر کواسی نوعیت کے ایک حملے میں ایک مقامی کشمیری پنڈت کوہلاک کیاگیاتھا۔تازہ واقعہ شوپیان ضلع کے حرمین علاقہ میں پیش آیاہے ،جہاں پیراور منگل کی درمیانی رات مشتبہ ملی ٹنٹو ں نے کرایہ کمرے میں سورہے 2غیرمقامی مزدوروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا ،جسکے نتیجے میں اُترپردیش کے یہ دونوںمزدور شدیدزخمی ہونے کے بعداسپتال میں دم توڑبیٹھے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجئے کمار نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حملہ آوروںکی فوری تلاشی کارروائی عمل میں لاکر لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی ہائبرڈدہشت گرداوراسکے ساتھی کوگرفتار کرلیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیرزون پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایاکہ دہشت گردوںنے حرمین شوپیان علاقے میں ایک گرینیڈ پھینکا ،جسکے نتیجے میں 2مزدور منیش کمارولد گجا اوررام ساگرولد رام اوتارساکنان قنوج اُترپردیش زخمی ہوئے ۔پولیس نے بتایاکہ دونوں زخمیوںکواسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ دم توڑ گئے ۔کشمیرزون پولیس نے مزیدکہاکہ یہ گرینیڈ حملہ اُسوقت کیاگیاجب یہ دونوں غیرمقامی مزدور کرائے کی رہائش گاہ میں سوئے ہوئے تھے ۔پولیس نے کہاکہ دوغیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث حملہ آوروںکی فوری اوربڑے پیمانے پرتلاش شروع کردی گئی ،اوراس مقصد کیلئے پورے علاقے کومحاصرے میں لیکرتلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔کشمیر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا کہ آپریشن کے دوران لشکر طیبہ کے ایک ہائبرڈ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس نے گرینیڈ پھینکا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت حرمین سے تعلق رکھنے والے عمران بشیر گنی کے نام سے ہوئی ہے۔اے ڈی جی پی نے کہا کہ مزید تفتیش اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجئے کمار نے بعدازاں کہاکہ حرمین شوپیاں میں2غیر مقامی لوگوں کی موت کا باعث بننے والے گرینیڈ دھماکے کے پیچھے مرکزی ملزم کے ساتھی کو بھی گرفتار کیا گیا۔سینئر پولیس افسر وجے کمار نے بتایا کہ مرکزی حملہ آور کو رات کے وقت گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں اس کے ساتھی کو بھی واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے جائے وقوعہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میںمزید تفتیش جاری ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجئے کمار نے مزید کہاکہ حملہ آور لشکر کے کمانڈرز دانش اور عابدکیلئے کام کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ غیر مقامی افراد نرم ہدف بنے ہوئے ہیں کیونکہ ان کے پاس سیکورٹی نہیں ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجئے کمار نے کہاکہ ہم مناسب جواب دیں گے۔ حملے کے پیچھے کٹر ملی ٹنٹں کو جلد ہی بے اثر کر دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے گرفتار ہائبرڈملی ٹنٹ کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ایک ٹویٹ میں، پولیس نے کہا کہ ہائبرڈلشکر ملی ٹنٹ کی شناخت حرمین شوپیاں کے عمران بشیر گنائی کے نام سے ہوئی،جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا،اورمزید تفتیش اور چھاپے جاری ہیں۔خیال رہے یہ ضلع شوپیان میں گزشتہ تین دنوںمیں ٹارگٹ کلنگ کادوسرا واقعہ ہے ،کیونکہ 15،اکتوبر کومشتبہ ملی ٹنٹوںنے ضلع شوپیان کے چودھری گنڈ علاقے میں یہاں کے ایک مقامی کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کواُسوقت گولیوںکانشانہ بناکر موت کی نیندسلادیا ،جب وہ اپنے باغ کی جانب جارہاتھا۔