pinglena pulwama

پنگلنہ پلوامہ میں ناکہ پارٹی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

پولیس کانسٹیبل ہلاک سی آر پی ایف افسر اہلکار زخمی،حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے تلاشی کارروائیاں تیز

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پنگلنہ نامی گائوں میں ایک ناکہ پارٹی پر ملی ٹینٹوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک سی آر پی ایف اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں دونوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پولیس اہلکار شدید زخموں کی تابہ نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے جبکہ سی آر پی ایف اہلکار کی حالت مستحکم بتائی جارہا رہی ہے ۔اس واقعے کے بعد فوج پولیس اور سی آرپی ایف کے اعلیٰ افسران نے علاقے کا دورہ کرحالات کا جائزہ لیا جبکہ کہ حملہ آوروں کی تلاش تیز کرنے کے لئے بستی کو محاصرے میں لیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اتوار کے روز دن کے 3بجے کے قریب ملی ٹینٹوں نے پنگلنہ کے مقام پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ نالہ پارٹی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں ڈیوٹی پر موجود 1پولیس اہلکار اور ایک سی آر پی ایف افسر کو گولی لگی ہے جس کے نتیجے میں مزکورہ اہلکار شدید زخمی ہوئے اس واقعے میں یہاں موجود فورسز اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔پو،لیس ذرائع نے بتایا اس حملے میں سی آر پی ایف 182بٹالین سے وابستہASIجین دیش مکھ اور جموںو کشمیر پولیس سے وابستہ ایس پی او جاوید احمد ڈار ساکن واثورہ پلوامہ شدید زخمی ہوئے ہین جن کو فوری طور ہستپال منتقل کیا گیا ہے جہاں جاوید احمد دار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے ۔انہوں نے بتایا زخمی اہلکار کو ابتدائی علاج کے بعد سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس فوج اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیا۔اس دوران فورسز نے مشترکہ طور حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے بستی کو محاصرے میں لیا اور پورے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے خیال رہے وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر پہلے ہی یہاں فورزسز کو چوکنا گیا گیا تھا۔