سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں پرائس واٹر ہائوس کو پرس ( پی ڈبلیو سی ) کی کنسلٹنسی رِپورٹ کو حتمی شکل دینے او رپولی تکنیک اور آئی ٹی آئی کی طر ف سے پورے جموںوکشمیر میں پیش کردہ ہنرمندی کورسوں کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے اِس کے مناسب عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں قبائلی امور محکمہ کے سیکرٹری محمد ہارون ، سپیشل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی ، ایف اے اینڈ سی اے ،پرنسپل آئی ٹی آئی / پولی تکنیک ، پی ڈبلیو سی کے نمائندوں او ردیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پی ڈبلیو سی کے نمائندوں پر زور دیا کہ حتمی مشاورتی رِپورٹ میں کچھ معمولی تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ یہ جموںوکشمیر کے تمام ممکنہ شعبوں کی ایک جامع تصور پیش کر سکے ۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک میں تجارت کی ترقی کے لئے مستقبل کا منصوبہ اِس منصوبے کے مطابق جموںوکشمیر یوٹی کی صنعتی ترقی کے مستقبل کے پہلوئوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا جائے۔پرنسپل سیکرٹری نے پی ڈبلیو سی کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ حتمی رِپورٹ کی تیاری کیلئے پی آر آئی نمائندوں او ردیگر مقامی اراکین سے مشورہ کریں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ بیک ٹو وِلیج پرگرام کے دوران وزٹنگ اَفسران سے تیار کردہ رِپورٹوں کے بارے میں مشورہ کریں اور اس بنیاد پر اَپنی حتمی مشاورتی رِپورٹ تیار کریں کیوں کہ اِس فلیگ شپ پروگرام کے اِنعقاد کے دوران پنچایت سطح سے ہنرمندی کی ترقی بھی اِنتظامیہ کے ایجنڈے میں شامل تھی ۔میٹنگ میں پی ڈبلیو سی ٹیم نے جموںوکشمیر میں سکل اِنسٹی چیوٹ کی بہتری کے لئے آرگنائزیشن کی طرف سے تیار کردہ کنسلٹنسی رِپورٹ کی پیش رفت پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی۔میٹنگ میں پاس آئوٹ کی تقرری کے مواقع کو بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور تربیت او ربنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے لحاظ سے طلباء کے لئے سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے ایک ایکشن پلان بنایا گیا۔










