پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورۂ کپواڑہ

پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورۂ کپواڑہ

ہائی ڈینسٹی باغ چوگل اور آئی ٹی آئی لالپورہ کا معائینہ کیا اور گُل گام میں کونیڈو گورسر کا اِفتتاح کیا

کپواڑہ//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون جو ضلع کپواڑہ کے مینٹر سیکرٹری بھی ہیں، نے آج کپواڑہ کا دورہ کیا جس دوران اُنہوں نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں اور اِداروں کا معائینہ کیا ۔ اِس کے علاوہ گُل گام ۔سی میں کونیڈوگورسر کا اِفتتاح کیا۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈائیفوڈ ساگردتاترے اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے چوگل میں ہائی ڈینسٹی آر چرڈ کم نرسری کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے نرسری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور نرسری میں اُگائے جانے والے پھلوں کی مختلف اقسام کے بارے میں چیف ہارٹی کلچر آفیسر سے رائے لی ۔ اُنہوں نے اُنہیں ہدایت دی کہ وہ کاشت کاروں میں سیب کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کے بارے میں بیداری فراہم کریں تاکہ وہ اَپنی آمدنی میں اِضافہ کرسکیں۔پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے پنچایت حلقہ گُل گام ۔سی میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کی موجودگی میں کونیڈو گورسر کا اِفتتاح کیا۔ اُنہیں جانکاری دی گئی کہ محکمہ دیہی ترقی کے ذریعہ 14ویں فائنانشل کمیشن کے تحت 8.36 لاکھ روپے کی لاگت سے سر کی تعمیر منریگا کے ساتھ کی گئی ہے۔ اِس موقعہ پر اے سی ڈی کپواڑہ ، بی ڈی اواور دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے خمریال سی آر ایف روڈ کی جاری میکڈیمائزیشن کا بھی معائینہ کیا اور متعلقہ اِنجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ سردیوں کے موسم کے آغاز سے قبل ضلع میں میکڈیمائزیشن کے تمام کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے آئی ٹی آئی لال پورہ کا بھی دورہ کیا اور اِدارے کے کام کاج کا معائینہ کیا۔ اِس دوران پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ وائس چیئرمین ڈی ڈی سی کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر اور ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈائیفوڈ ساگر دتاترے بھی تھے۔ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے اِنسٹی چیوٹ کے تمام ٹریڈز کا معائینہ کیا جس دوران سپر اِنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی نے پرنسپل سیکرٹری کو اِنسٹی چیوٹ میں مختلف ٹریڈز بشمول الیکٹریشن ، کمپیوٹر کورس ، کوپا وغیرہ کے بارے میں جانکار ی دی گئی۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ آئی ٹی آئی میں جدید ترین ٹریڈ متعارف کریں تاکہ اُمید واروں کو صنعت کی مخصوص مطالبات سے باخبر رکھا جاسکے۔