ضلع بانڈی پورہ میں تقریباً ڈیڑھ کلو میٹرمسافت والے لنک روڑ کی تعمیر وتجدید میں تاخیرکامعاملہ

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت اننت ناگ میں کام شدومد سے جاری

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شدومد سے جاری ہے۔ اننت ناگ ضلع میں اب تک موسم سرما سے قبل پچانوے فیصد سڑکوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے تاہم لوگ خود ہی ان کے کام میں ٹانگ اڑاکر سڑکوں پر جگہ جگہ سپیڈ بریکر بناتے ہیں جس کے باعث سڑک حادثات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ جبکہ سپیڈ بریکر بنانے کیلئے وضع شدہ قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھا جاتا ہے۔پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹیو انجینئر (اننت ناگ) سعید اشفاق احمد نیکرنٹ نیوز آف انڈیا کے نمایندے امان ملک کو بتایا جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی اگرچہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے خستہ حال سڑکوں کی تعمیرو مرمت کا کام شدومد سے جاری ہے۔پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت ضلع اننت ناگ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شدومد سے جاری ہیضلع میں اب تک پچانوے فیصد سڑکوں کا کام مکمل کیا گیا- ہر موسم میں چلنے لائق ایسی سبھی سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ گاؤں کے باشندوں کی سماجی اور اقتصادی صورتحال یقینی طور سے بہتر ہوگی اور لوگوں کی اسکولوں، صحت مراکز اور بازاروں تک بہتر رسائی ہوگی۔ ان سڑکوں کے پاس کچھ سیاحتی مقامات ہیں ان سڑکوں کی تعمیر سے سیاحوں کی ا?مد یقینی طور پر بڑھ جائے گی جس سے دیہی / دور دراز کے علاقوں کے باشندوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئے گی۔ محکمہ جات کی جانب سے سڑکوں کی تجدید و مرمت کا کام جاری ہے لیکن سرکاری اداروں کے کاموں میں ٹانگ اڑاتے ہوئے لوگ خود ہی جگہ جگہ سپیڈ بریکر بناڈالتے ہیں۔ لوگ ہر ایک آدھے میل کے فاصلے پر سپیڈ بریکر بناڈالتے ہیں جس کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ اور زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ سرکاری ادارے کی طرف سے جہاں سپیڈ بریکر بنایا جاتا ہے وہاں پر سڑک پر کالا اور سفید رنگ سے سپیڈ بریکر پر زیبرا رنگ کیا جاتا ہے تاکہ دور سے یہ سپیڈ بریکر دیکھا جاسکے۔ سرکاری طور پر سکول کے نزدیک ، کسی مذہبی مقام یا مسجد مندر کے نزدیک یا ہسپتال جہاں راستے میں آتا ہو سپیڈ بریکر بنایا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ کنارے پر بورڈ بھی رکھا جاتا ہے جہاں پر ڈرائیوروں سے گزارش کے الفاظ تحریر ہوتے ہیں کہ یہاں پر سکول، ہسپتال، چرچ، مسجد، مندر یا گردوارہ ہے یہاں پر اپنی گاڑی کی رفتار کو کم کریں۔ لیکن بدقسمتی سے وادی میں لوگ خود ہی اپنے گھروں کے نزدیک سپیڈ بریکر بناڈالتے ہیں جس کے باعث سڑک حادثات میں اضافہ کا امکان ہوتا ہے کیوں کہ گاڑی چلانے والے یا موٹر سائکل سوار اچھی رفتار سے سڑک پر چلتے ہیں لیکن بیچ میں اچانک سپیڈ بیکر ہونے سے وہ حادثے کے شکار ہوجاتے ہیں۔ اس لئے متعلقہ محکمہ جات کو اس ضمن میں باضابطہ طور پر سرکاری سرکیولر وضع کرنا چاہئے اور لوگوں کو سڑکوں پر جگہ جگہ سپیڈ بریکر بنانے سے منع کیا جانا چاہئے۔تاہم رواں برس کے جون ماہ سے ضلع کے مختلف علاقوں میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیاگیا اور اب تک 85کلو میٹر سڑکوں پر میکڈم بچھایا گیا جس پر لوگوں نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے محکمہ کا شکریہ بھی اداکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب سردیاں شروع ہورہی ہے اسلئے اب میکڈم بچھانے کا کام بند کرنے پڑے گا لیکن جن علاقوں کی سڑکوں پر کام ابھی باقی ہے ان سڑکوں کی مرمت کا کام اگلے برس موسم بہار شروع ہونے کے ساتھ ہی چالو کیاجائے گا تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات ملے۔