پاکستان کو ہرا کر انڈیا نے یوتھ ہاکی ایشین چمپئن شپ جیتی

پاکستان کو ہرا کر انڈیا نے یوتھ ہاکی ایشین چمپئن شپ جیتی

مسقط (عمان)/یو این آئی// ہندوستان کی سب جونیئر مرد ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی 5 ایس ایشین چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں اپنے روایتی حریف پاکستان کو 3-1 سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اس کامیابی کے بعد ہاکی انڈیا نے کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا۔ ہندوستان کی جانب سے رومیت پال نے پانچویں، کپتان کیتن کشواہا نے 12ویں اور شاہ رخ علی نے 13ویں منٹ میں گول کیے ، جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عثمان نے 16ویں منٹ میں واحد گول کیا۔ ہندوستان نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ایلیٹ پول میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فائنل میں رسائی کے ساتھ ہی ہندوستان اور پاکستان نے پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی 5 ایس ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے ۔ خواتین کے زمرے میں ہندوستانی سب جونیئر ٹیم نے چین کے خلاف سخت مقابلے کے بعد چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہاکی انڈیا نے اعلان کیا کہ طلائی تمغہ جیتنے والی مرد ٹیم کے ہر کھلاڑی کو دو لاکھ روپے اور معاون عملے کے ہر رکن کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
، جبکہ چاندی کا تمغہ جیتنے والی خواتین ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے اور معاون عملے کے ہر رکن کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔